لپین رنتا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لپین رنتا نامی شہر فن لینڈ میں جھیل سائی ما کے کنارے واقع ہے۔ یہ شہر جنوب مشرقی فن لینڈ میں روسی سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہے۔ یہ جنوبی کاریالا علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی کل آبادی 73000 نفوس پر مشتمل ہے اور یہ فن لینڈ کا 13واں بڑا شہر ہے۔

تاریخ[ترمیم]

لپین رنتا جھیل سائی ما کے کنارے بنایا گیا تھا۔ 1542 میں پہلی بار اس شہر کا تحریری تذکرہ ملتا ہے۔

سوئیڈن کی ملکہ کرسٹینا کی طرف سے اس کے قیام کا فرمان جاری ہوا تاکہ تجارت جاری رکھی جا سکے۔ اس وقت یہ جگہ تارکول کی تجارت کی اہم بندرگاہ تھی۔

1721 تا 1743 یہ شہر صوبے کا دار الخلافہ بھی رہا ہے۔

1741 میں، Villmanstrand کی جنگ 1741-1743 کے روس اور سویڈن کے جنگ میں سویڈش اور روسی افواج کے درمیان لڑی گئی جو روس کی فتح پر منتج ہوئی۔ روسیوں نے صوبائی چانسلری سمیت لکڑی کی عمارتوں کو جلا دیا۔

تعلیم[ترمیم]

لاپین رنتا میں متعدد تعلیمی ادارے ہیں جن میں لاپین رنتا یونیورسٹی، اطلاقی سائنسز کی سائی ما یونیورسٹی، فوجی اکیڈمی ( فنی دفاعی افواج کے برانچ)، جنوبی کاریلا کا فنی کالج اور جنوبی کاریلا کا تعلیم بالغاں سینٹر سمیت ہر سطح پر تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔

نقل و حمل[ترمیم]

لاپین رنتا دیگر شہروں سے زمینی اور ریل کے ذریعے منسلک ہے۔

جھیل سائی ما اور سائی ما نہر کی مدد سے بھی شہر تک پہنچا جا سکتا ہے۔ گرمیوں میں وائی بورگ سے لپین رنتا کے لیے کشتی کی سروس بھی چلتی ہے۔

لاپین رنتا میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے اور Weeze اور ریگا پروازیں جاتی ہیں۔ لاپین رنتا ہوائی اڈے میں 2010 میں مسافر کی تعداد میں 364 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ لندن اور برسلز کو بھی پروازیں جاتی ہیں۔ 2011 سے رائن ائیر بھی میلان کے لیے پروازیں چلاتی ہے۔

نئی ٹرین کی مدد سے ہیلسنکی 2 گھنٹے جبکہ سینٹ پیٹرزبرگ تک محض ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے۔

معیشت[ترمیم]

لاپین رنتا کی شہری حکومت، UPM - Kymmene، جنوبی کاریلا کا مرکزی ہسپتال، لاپین رنتا کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی، فنی ریلوے، نارڈ کالک، پروک گروپ اور مسلح افواج اہم آجرین میں شامل ہیں۔

سیاحت[ترمیم]

جھیل سائی ما کے کنارے ہونے کی وجہ سے لپین رنتا کو گرمائی شہر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں گرمیاں گرم تر جبکہ سردیاں نسبتاً زیادہ سرد ہوتی ہیں۔

سردیوں میں جھیل کنارے کیبن، سنو موبائل، سکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی سیاح آتے ہیں۔

روسی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سارے روسی سیاح بھی یہاں آتے ہیں۔ ہیلسنکی سے سینٹ پیٹرزبرگ کا فاصلہ 220 جبکہ لپین رنتا کا فاصلہ 211 کلومیٹر ہے۔ یہاں روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بکثرت دکھائی دیتی ہیں جو سیاح اپنے ساتھ لاتے ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]