لیچی
وکیپیڈیا سے
| لیچی | ||||||||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| حیاتیاتی جماعت بندی | ||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||
| Binomial name | ||||||||||||||||||
| Litchi chinensis Sonn.[1] |
لیچی ایک لذیز پھل ہے جس کی چھال سرخ رنگ کی ہوتی ہے۔ اندر سفید گودا اور ایک گٹھلی ہوتی ہے۔ اس کا اصل وطن چین ہے تاہم اب دنیا کے اکثر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اسے خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا درخت سدابہار ہوتا ہے اور عموماً 10 سے 15 میٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ بڑے پیداواری ممالک میں چین ، تھائی لینڈ ، ویتنام اور بھارت شامل ہیں۔ بھارت کی کل پیداوار کا 75٪ صرف صوبہ بہار میں ہوتا ہے۔ لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ یہ غذائی اعتبار سے بھی بہت عمدہ پھل ہے۔ اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں ہوتا ہے اور 9 لیچیاں ایک بالغ انسان کے پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں تانبا ، فاسفورس اور پوٹاشیم کی بھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ "Litchi chinensis Sonn.". Germplasm Resources Information Network. United States Department of Agriculture. 1995-10-17. http://www.ars-grin.gov/cgi-bin/npgs/html/taxon.pl?22399. Retrieved 2010-01-19.