مائیکروسافٹ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
امریکی مصنع لطیف کمپنی جو دریچہ عملیاتی نظام (Windows Operating System) بنانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کمپنی کے پاس دنیا میں زیادہ تر ذاتی شمارندہ پر استعمال ہونے والے عملیاتی نظام (Operating System) پر اجارہ داری ہے۔ اس کے ملازمین کی تعداد76,000 سے زیادہ ہے جو 102مختلف ممالک میں کام کرتے ھیں (ان ملازمین کی کثیر تعداد امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ریڈمنڈ میں مقیم ہے)۔ کمپنی کی سالانہ فروخت 44.28 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے عملیاتی نظاموں میں ونڈوز کا عملیاتی نظام شامل ہے جس کا نیا اخراجہ (version) بنام ونڈوز سیون کا حال ہی میں اجراء کیا گیا ہے۔ اور اب ونڈوز 8 بھی لانچ ہونے والی ھے۔