مابعدالطبیعیاتی شعراء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

سترہویں صدی عیسوی کے انگریز شعراء کا ایک گروہ جو اپنی دانش اور اخلاص کی بناء پر شہرت رکھتے تھے۔ خاص طور پر ان کا پرشکوہ اندازِ بیان لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا۔

مابعدالطبیعیاتی شعراء کے سرخیل جان ڈن(John Donne) تھے۔ اس کے بعد آنے والوں میں جارج ہربرٹ(George Herbert)، ہنری وان(Henry Vaughan)، اینڈریو مارویل(Andrew Marvell) اور ابراہم کاؤلے(Abraham Cowley) نمایاں ہیں۔ یہ شعراء اپنی مذہبی اور غیر مذہبی شاعری میں مقامی لوک لہجوں اور مقامی لوک بحروں کا آزادانی استعمال کرتے تھے۔

بیسویں صدی عیسوی میں ان شعراء کو زبردست شہرت اور ادب میں ارفع مقام ممتاز نقاد اور شاعر ٹی ایس ایلیٹ کے تحسینی تنقیدی مضامین کی بناء پر ملا۔ ٹی ایس ایلیٹ نے ان شعراء کے فکر اور احساس کی ہم آہنگی کو خاص طور پر سراہا۔

مابعدالطبیعیاتی شعراء اور برصغیر[ترمیم]

برصغیر کے شعراء میں یہ طرزِ احساس شاہ حسین، شاہ عبداللطیف بھٹائی اور رحمان بابا سے یادگار ہے۔

بھارتی شعراء میں یہ طرزِ احساس بھرتری ہری، میرا بائی اور بھگت کبیر سے یادگار ہے جبکہ بنگالی شعراء میں لالن شاہ انہی خصوصیات کی بناء پر ممتاز ہیں۔