مادیرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مادیعیرا سے رجوع مکرر)
مادیعیرا

مادیرا (انگریزی، پرتگالی: Madeira) بحر اوقیانوس میں واقع پرتگالی جزیروں کا مجموعہ ہے، جس کا شمار پرتگال اور یورپ کے نیم خود مختار علاقوں میں ہوتا ہے۔ گو جزائر کو افریقی پلیٹ کا حصہ تصور کیا جا سکتاہے، تاہم سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے یہ یورپ کا حصہ ہی ہیں۔ فنکال (فونشال) لگ بھگ ایک لاکھ آبادی کے ساتھ سب سے بڑا شہر اور صدر مقام ہے۔

ثقافت اور لوگ[ترمیم]

مادیرا جنہیں رومی بنفشی جزائر کے نام سے جانتے تھے، شاید حادثاتی طور پر پرتگالیوں نے 1418ء یا 1420ء میں دریافت کیے۔ ان کا شمار مشہور سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے جہاں کی وائن (شرابپھول اور زیورات مشہور ہیں۔ ان کے علاوہ نئے سال کے جشن کی تقاریب کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ نئے سال کی تقاریب میں شرکت کے لیے آتے ہیں اور اس دوران یہاں دنیا کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے جس کا ذکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ہے۔

آبادی لگ بھگ دو لاکھ پچاس ہزار (1991ء) نفوس پر مشتمل ہے، جن میں سے چار ہزار آٹھ سو پورتو سانتو (Porto Santo) میں رہتے ہیں۔ ابتدائی آبادکاروں میں پرتگالی علاقہ الگارووے ( الغرب) اور منہو (Minho) کے لوگ ہیں۔ شہر خوبصورت ہیں جہاں تاریخی یادگاریں، خوبصورت عمارتیں اور باغات بکثرت موجود ہیں۔

سیاحت[ترمیم]

سیاحت اہم ذریعہ آمدن ہے، جو کل جی ڈی پی کا 20 فیصد دیتا ہے۔ سیاحوں کی آمد سے سارا سال گہما گہمی رہتی ہے جس سے دوسرے ذریعہ معاش جیسے ذرائع آمدورفت، خرید و فروخت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ ہوٹلوں اور ریسٹورانٹ کے ذرائع سے 9 فیصد جی ڈی پی کا حصول بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔

زیادہ تر سیاحوں کا تعلق یورپی یونین کے ممالک جیسے جرمنی، برطانیہ سے ہے، ان کے علاوہ پرتگال کے دوسرے علاقوں سے آنے والے سیاح بھی خاصی بڑی تعداد میں ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

آزورس