مارئیس بیوکیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مارئیس بیوکیل (Maurice Bucaille) (پیدائش 1920) فرانسیسی طبیب تھے، جو جامعہ پیرس کے ہسپتال میں رئیس جراحی کے طور پر کام کرتے رہے۔ آپ کی سب سے زیادہ وجہ شہرت آپ کی کتاب "بائیبل قرآن اور سائنس" ہے جس میں آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن کی کوئی عبارت سائنسی نقطہ نظر کے خلاف نہیں جبکہ بائبل میں بہت سی عبارتیں جدید سائینسی حقائق کی نفی کرتے ہیں۔ آپ کی یہ فرانسیسی کتاب بہت مقبول ہوئی اور کئی زبانوں میں ترجمے ہوئے۔ اسلامی دنیا میں کتاب بہت مقبول ہوئی مگر مغرب میں زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ وجہ بغض بن گئی اور انھوں نے اسے "بیوکلیذم" کا نام دیا۔

بیرونی ربط[ترمیم]