مارک فیلٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مارک فیلٹ

پیدائش: 17 اگست 1913

انتقال: 18 دسمبر 2008

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق اہلکار اور واٹر گیٹ سکینڈل کے مرکزی ’مخبر‘۔مارک فیلٹ نے خود کو ’ڈیپ تھروٹ‘ کے نام سے متعارف کرایا اور اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹروں کو وائٹ ہاؤس میں صدارتی اختیارات کے غلط استعمال کو منظر عام پر لانے میں مدد فراہم کیں۔اخبار نویسوں کی تفتیش میں یہ ثابت ہوا تھا کہ یہ چوری صدر نکسن کے حامیوں کی کمیٹی نے کرائی تھی جو انہیں دوبارہ صدر منتخب کرانا چاہتی تھی۔ اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی صدر رچرڈ نکسن کو اگست سن انیس سو چوہتر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

پراسرار[ترمیم]

’ڈیپ تھروٹ‘ کی شناخت پر کئی دہائیوں تک اسرار کا پردہ پڑا رہا اور یہ پردہ اسی وقت تک نہیں اٹھا جب سن دو ہزار پانچ میں مارک فیلٹ نے خود تسلیم نہیں کیا کہ انہوں نے ہی ’ڈیپ تھروٹ‘ کی شناخت اختیار کر کے واٹر گیٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے یہ غیر حقیقی نام اس وقت کی مشہور پورنوگرافِِک فلم کے ایک کردار کی مناسبت سے اپنایا تھا۔ انہوں نے امریکی میگزین وینٹی فیئر میں چھپنے والے ایک آرٹیکل میں اپنا خفیہ راز یہ کہہ کر افشا کیا کہ ڈیپ تھروٹ کی شناخت اختیار کر نے والے شحض وہی تھے۔ اس سے پہلے تک واشنگٹن پوسٹ نے ہمیشہ ان کی شناخت کی تصدیق کرنے سے انکار کرتا رہا۔کیلی فورنیا میں ان کا انتقال ہوا۔