مارک ٹوین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مارک ٹوین

سیموئل لینگ ہورن کلیمنز (30 نومبر 1835ء21 اپریل 1910ء) جو اپنے قلمی نام مارک ٹوین (انگریزی: Mark Twain) سے زیادہ معروف ہیں، ایک امریکی مزاح نگار، طنز نگار، مصنف اور مدرس تھے۔ ٹوین اپنے ناولوں ہکل بیری فن کی مہمات (ًAdventures of Huckleberry Finn) اور ٹام سایر کی مہمات (The Adventures of Tom Sawyer) اور بیشتر اقوال کے باعث معروف ہیں۔

آپ کے اقوال بہت زیادہ معروف ہیں اور اکثر ان کے اقتباسات پیش کیے جاتے ہیں۔ اپنی زندگی میں آپ کی دوستیاں صدور، فن کاروں، صنعت کاروں اور یورپ کے شاہی خاندانوں تک سے استوار ہو گئی تھی۔

اپنی بزلہ سنجی اور حاضر جوابی کے باعث آپ کو ناقدین اور ساتھی مصنفین کی جانب سے زبردست انداز میں سراہا گیا۔ مصنف ولیم فاکنر نے ٹوین کو "بابائے امریکی ادب" قرار دیا۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ Jelliffe, Robert A. (1956). Faulkner at Nagano. Tokyo: Kenkyusha, Ltd.