ماریو اسپورٹس گیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماریو گیم اینڈ واچ

ماریو برادرز کی کامیابی کے بعد ماریو کے کردار کو نینٹنڈو کپمنی نے اپنے کئی دوسرے گیمز میں لینا شروع کر دیا۔ چنانچہ 1984ء تا 1985 کے دوران میں اسپورٹس گیم ٹینس، پِن بال، گالف، بیس بال، ٹیٹرس، فارمولا ون ریس اور باکسنگ گیم پنچ آوٹ میں ماریو کا کردار نظر آیا۔ پنچ آوٹ اور ٹینس میں ماریو ریفری کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ بیس بال اور ٹیٹرس میں ماریو کو کرادار اتنا اہم نہیں تھا البتہ پِن بال، گالف اور فارمولا ون ریس میں ماریو گیم کے مرکزی کردار کی صورت میں ظاہر ہوا۔

پن بال گیم کی پہلی اسکرین میں کھلاڑی ایک مجازی پن بال مشین کا کنٹرول سنبھالتا ہے جس کے پیڈل کو کنٹرول کرکے وہ پن بال کی گیند کو گرنے سے بچاتا ہے اور اسے مطلوبہ خانہ میں دالنے کی کوشش کرتا ہے، پن بال کے بونس راونڈ میں کھلاڑی ماریو کا کنٹرول سنبھالتا ہے جو بریک آوٹ گیم کی طرز میں گیند کو شہتیر کے پٹرے سے روک کر اوپر کی جانب اچھالتا ہے تاکہ اب بلاک کو توڑ سکے جس میں اس کی محبوبہ پاؤلین قید ہے۔ بلاک ٹوٹنے پر پاولین آزاد ہوکر نیچے گر جاتی ہے اور اسے بچانے پر ماریو کو بونس ملتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]