ماریہ واسطی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماریہ واسطی
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام ماریہ واسطی
پیدائش (1980-08-14) اگست 14, 1980 (عمر 43 برس)
دارالسلام، تنزانیہ
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
Lux Style Awards
2006 Best Satellite Actress
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ماریہ واسطی (ولادت: 14 اگست 1965ء)[1] ایک پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں۔ ماریہ واسطی وقت پاکستانی ٹیلی وژن چینل بی او ایل انٹرٹینمنٹ میں گیم شو کروڑوں میں کھیل کی میزبانی کرتی ہیں۔[2]

سوانح حیات[ترمیم]

ابتدائی سال[ترمیم]

ماریہ واسطی 14 اگست 1965ء کو تنزانیہ کے دارالسلام میں پیدا ہوئی تھیں۔ پاکستان منتقل ہونے سے پہلے ماریہ واسطی نے اپنے ابتدائی سال اپنے اہل خانہ کے ساتھ تنزانیہ میں گزارے۔ ماریہ واسطی رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی کی بھانجی ہیں۔ ماریہ کے والدین چاہتے تھے کہ ماریہ ڈاکٹر بنے لیکن انھوں نے فلمی دنیا کو ترجیح دی۔[3] اس وقت، ملک میں سرگرم ٹیلی ویژن کا واحد نیٹ ورک حکومت پاکستان کی ملکیت پی ٹی وی تھا۔ 1990ء کی دہائی کے آخر میں، ملک کا پہلا نجی ملکیت والا چینل، نیٹ ورک ٹیلی ویژن مارکیٹنگ (این ٹی ایم) نے نوجوان نسل کو ان کے مطابق مواد دکھایا اور ماریہ واسطی کو اداکاری میں دلچسپی پیدا ہو گئی۔

پہلا ٹیلی پلے[ترمیم]

1990ء کی دہائی کے وسط میں،[4] ماریہ واسطی سے پی ٹی وی لاہور سنٹر کے پروگرام منیجر بختیار احمد نے رابطہ کیا۔ ماریہ کو فلمی اداکارہ ریشم کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا۔ اس ڈرامے کا نام سارہ اور عمارہ تھا۔ اس ڈرامے میں دو بہنوں کے بارے میں ایک کہانی پر روشنی ڈالی گئی تھی جو طے شدہ شادیوں کے پریشانیوں سے گذر رہی ہیں۔[3] اس کے بعد ماریہ واسطی نے 50 سے زیادہ سیریل اور اسی طرح کے متعدد مختلف ڈرامے کیے ہیں۔[5]

کیریئر[ترمیم]

ماریہ واسطی نے یاد یاد کیا کہ اداکاری کا ان کا پہلا تجربہ فن کے جذبے کے لیے تھا، لیکن بعد میں ان کے والدین نے انھیں پیشہ ورانہ انداز میں کیریئر کے حصول کے لیے کہا۔[3] واسطی نے پی ٹی وی کے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مراکز میں مختلف ڈراموں میں بھی کردار ادا کرنا شروع کیا۔[3]

فلمو گرافی[ترمیم]

ٹیلی فلم[ترمیم]

  • پرندہ
  • ارے بھائی ذرا دیکھ کے

فلم[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Maria Wasti Celebrates Her Birthday On The Sets Of Salam Zindagi"۔ Reviewit.pk | Celebrities | Entertainment news Portal (بزبان انگریزی)۔ 2017-08-11۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2018 
  2. [1]
  3. ^ ا ب پ ت "Oh, Maria!"۔ ڈان (اخبار)۔ May 13, 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2008 
  4. "Playing the field"۔ ڈان (اخبار)۔ May 20, 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2008 
  5. Rendezvous: Maria Wasti

سانچہ:پاکستانی ٹیلیویژن اداکار