مالی کی علاقائی تقسیم
وکیپیڈیا سے
جمہوریہ مالی کو 8 علاقوں اور ایک دارالحکرمتی ضلع میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان علاقوں کو مزید 49 سرکلز (cercle) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر علاقہ کو علاقہ کے اہم شہر یا صدر مقام کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ علاقوں کو مزید سرکلز (cercles) میں تقسیم کیا گيا ہے جنکی تعداد 49 ہے۔ سرکلز اور دارالحکومتی ضلع کو مزید چھوٹی اکائیوں یا ارونڈسمینٹس (arrondissements) میں تقسیم کیا گيا ہے۔
مالی کے علاقے درج ذیل ہیں۔
- علاقہ گاو (Gao)
- علاقہ کیز (Kayes)
- علاقہ کڈال (Kidal)
- علاقہ کعولیکورو (Koulikoro)
- علاقہ موپٹی (Mopti)
- علاقہ سیگعو (Ségou)
- علاقہ سیکاسو (Sikasso)
- علاقہ ٹمبکٹو (Timbuktu)
- بماکو (Bamako) ۔ دارالحکومتی ضلع
مالی کے علاقے
