مال روڈ لاہور
وکیپیڈیا سے
مال روڈ لاہور (انگریزی: The Mall) لاہور میں واقع ایک مصروف شاہراہ ہے جس کو شاہراہ قائد اعظم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جی ٹی روڈ کے ساتھ ہم پلہ لاہور کی مشہور و معروف شاہراہ ہے۔ مال روڈ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت یہاں واقع کئی عمارات ہیں جو کہ مغل طرز تعمیر کا نمونہ ہیں۔ یہاں برطانوی سامراجی دور میں تعمیر شدہ عمارات بھی ہیں جو کہ برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھیں اور اب بھی استعمال میں ہیں، دو مختلف ادوار کی یادگاروں سے مزین یہ شاہراہ بلاشبہ تاریخ کی گواہ ہے۔
مال روڈ لاہور پر واقع کئی مشہور تاریخی عمارات میں مندرجہ زیل شامل ہیں۔
- لاہور میوزیم
- نیشنل کالج آف آرٹس
- باغ جناح پارک, جو کہ لارنس گارڈن بھی کہلایا جاتا ہے۔
- گورنمنٹ کالج لاہور
- کمز گن یا زم زمہ
- جامعہ پنجاب (قدیم کیمپس)
- لاہور سٹاک ایکسچینج
- پنجاب اسمبلی کی عمارت
- واپڈا ہاؤس
- ایوان اقبال
- گورنر ہاؤس
[ترمیم] تصویریں
-
ذم ذمہ لاہور میوزیم کے سامنے
[ترمیم] مزید دیکھیے
|
|||||||||||||||||||||||