ماپوتو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


ماپوتو
Maputo
Maputo.jpg
عمومی معلومات
ملک Flag of Mozambique.svg موزمبیق



آبادی 1.244.227
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +2
موجودہ ناظم اینیاس کومیچے


ماپوتو (Maputo) موزمبیق کا دارالحکومت اور اہم بندرگاہ ہے۔ یہ بحر ہند کی خلیج ماپوتو کے مغربی ساحلوں پر دریائے ٹیمبے کے دہانے پر واقع ہے۔

18 ویں صدی میں قائم ہونے والا یہ شہر پرتگیزی تاجر لورینچو مورکیس (Lourenço Marques) کے نام سے موسوم تھا جو 1544ء میں خطے میں آنے والا پہلا یورپی باشندہ تھا۔ 1895ء میں پریٹوریا، جنوبی افریقہ تک تعمیر ہونے والی ریلوے لائن کے باعث اس شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ 1898ء میں لورینچو مورکیس موزمبیق کا دارالحکومت بنا۔ دوسری بوئر جنگ میں ونسٹن چرچل بوئروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد فرار ہو کر لورینچو مورکیس ہی پہنچے تھے۔ آزادی کے بعد شہر کا نام بدل کر ماپوتو کر دیا گیا۔ یہ نام دراصل ایک قدیم قبائلی رہنما ماپوتا کے نام پر تھا جو کبھی اس خطے پر حکمران تھے۔

ماپوتو میں موزمبیق کی پہلی جامعہ ایدواردو موندلین جامعہ قائم کی گئی۔ شہر میں تاریخ موزمبیق کا عجائب گھر، عسکری عجائب گھر اور رومن کیتھولک گرجا بھی واقع ہے۔