مایاوتی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ہندوستانی سیاستدان۔ صدر بہوجن سماج پارٹی۔اتر پردیش کی وزیر اعلی۔پندرہ جنوری 1956کو دلی کے ایک دلت خاندان میں پیدا ہونے والی مایاوتی نوجوانی میں ہی دلت نیتا کانشی رام سے متاثر ہو کر سیاست میں آئیں۔ سن 1984 میں بہوجن سماج پارٹی کے قیام کے وقت وہ کانشی رام کے ساتھ تھیں۔ وہ پہلی بار 1984 میں مظفرنگر کے کیرانہ سے اور پھر 1989 میں ہری دوار سے انتخاب میں امیدوار بنیں لیکن دونوں بار ہار گئیں۔ سن 1989 میں ہی وہ بجنور لوک سبھا انتخابی حلقے سے پارلیمنٹ میں پہنچیں۔ سن 1995 میں وہ اتر پردیش کی پہلی دلت خاتون وزیر اعلی بنیں۔ ذات پات کے اعداد وشمار میں بدلاؤ کے ذریعے مایاوتی نے کامیابی کے ساتھ دلت اور اعلی طبقے کا گٹھ جوڑ پیش کیا۔ مایاوتی بھارت میں دلت طاقت کی علامت ہیں۔ ’بہن جی‘ کے نام سے مشہور مایاوتی اس سےقبل تین بار مختصر میعاد کے لیے وزیر اعلی بنیں۔ 2007 میں انہوں نے مکمل اکثریت کے ساتھ عہدہ سنبھالا۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں