مبخیرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Vaporizer.jpg
دو عدد تخدیری مخبیرات (anesthetic vaporisers) اور دوارپیما (rotameter)۔
چند اہم الفاظ

بخار
بخارات
تبخیر
مبخیرہ
مبخیرات
دوار
پیما
پیمات

vapor / fever
vapors
vaporization
vaporizer
vaporizers
rota
meter
meters

کسی مائع کے بخارات میں تبدیل ہونے کے عمل کو عمل تبخیر Vaporization کہتے ہیں۔ Inhalational anesthetic agents دوائیں جو مائع کی شکل میں ہوتی ہیں۔ انہی بخارات میں تبدیل کرنے والے آلہ کو Vaporizer یا Vaporiser کہتے ہیں۔ اس عمل میں ہمیشہ ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے۔ Vaporizer میں مائع کے اوپر سے آکسیجن اور نائیٹرس آکسائیڈ گزار کر اُسے بخارات بنایا جاتا ہے۔

پرانے زمانے میں کسی بوتل یا ملتے جلتے برتن میں Ether یا Chloroform کو Vaporize کیا کرتے تھے لیکن اس میں خرابی یہ تھی کہ استعمال سے Vaporizer کا ٹمپریچر کم ہو جاتا تھا اور دوا کے بخارات Vapour کی آوٹ پٹ Output بھی کم ہو جاتی تھی۔ جدید Vaporizer عام طور پر دھات کے بنے ہوتے ہیں اور انکا وزن کئی کلو تک ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹھنڈک جذب کر سکیں اس کے علاوہ ان میں Bimetalic strip کا Mechanism بھی ہوتا ہے جو گرم ٹھنڈا ہونے پر گیس کا Bypass flow خود بخود کنٹرول کرکے دوا کی Output concentration برقرار رکھتا ہے۔ پرانے Vaporizer سے دوا محض اندازے سے دی جاتی تھی۔ جبکہ آجکل Vaporizer پہلے سے Calliberated ہوتے ہیں اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ دوا کتنے فیصد دی جا رہی ہے۔
ویسے تو ہر Anesthetic agent کیلیے اس کا خاص Vaporizer ہوتا ہے مگر کبھی کبھی ایک دوا کا Vaporizer دوسری دوا کیلیے بھی کام کرتا ہے جیسے پرانے Trilene کے Vaporizer کو Halothane کیلیے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔ مگر Ether کے Vaporizer کو Halothane کیلیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ Vaporizer میں دوا بھر نے کے دوران گرنے سے روکنے کیلیے اور Vaporizer میں غلط دوا بھرنے سے بچنے کیلیے جدید Vaporizer میں خاص طرح کی Filling caps ہوتی ہیں جس کی مدد سے غلط دوا نہیں بھری جا سکتی اور گرتی بھی نہیں ہے۔ آجکل Halothane کیلیے Flutec 3 یا Flutec 4 کا استعمال عام ہے۔
Savoflurane اور Desflurane کیلیے خاص Pressurized vaporizers استعمال ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیۓ[ترمیم]