ویب براؤزر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(متصفح حبالہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ویب براؤزر (انگریزی: Web Browser) ایک ایسا نفاذی مصنع لطیف (software application) ہے کہ جو متن، تصاویر اور دیگر معلومات کو ڈسپلے (display) کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے؛ یہ تمام معلومات رابط محیط عالم یا www پر موجود کسی بھی ویب سائٹ کے ویب پیج پر بھی موجود ہوسکتی ہیں یا پھر کسی لین (local area network) پر۔ اور صفحہ رابط یا ویب پیج پر نظر آنے والے متن یا عکس پر ورائی ربط ہوتے ہیں جو کہ جو کے اسکو کسی دوسرے صفحہ یا یا کسی دوسرے ویب سائٹ سے جوڑتے ہیں۔ اس طرح ایک ویب براؤزر صارف کی سہولت کے ساتھ اور سرعت سے، ان معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے جو کہ رابط محیط عالم کے مختلف صفحات پر پھیلی ہوں۔