مُتَوالِيَہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(متوالیت سے رجوع مکرر)
- متوالیہ (sequence) کے دوسرے مطالب کے لیے دیکھو متوالیہ
طب اور بطور خاص سالماتی حیاتیات میں متوالیہ (sequence) سے مراد ، ڈی این اے یا/اور آراین اے کے سالمے (مالیکول) میں پائے جانے والے قاعدوں (bases) کی ترتیب ہوتی ہے ۔ گویا سادہ الفاظ میں متوالیہ ، ڈی این اے کے سالمے میں A G C T کے تسلسل کو کہا جاتا ہے جبکہ آراین اے میں A G C U کے تسلسل کو متوالیہ کہتے ہیں کیونکہ آراین اے میں T کی جگہ U پایاجاتا ہے
- U سے مراد یوراسل ہے جو کہ آر این اے کے سالمے میں پایا جاتا ہے
- C G A اور T کی وضاحت کی لیۓ آپ ڈی این اے کا مضمون دیکھ سکتے ہیں
مزید دیکھیۓ [ترمیم]
- طفرہ (mutation)
- مطفر (mutagen)
- واحد نیوکلیوٹائیڈ کثیرشکلیت (single nucleotide polymorphism)
- ڈی این اے
- متوالیہ (ریاضی) (sequence in mathematics)