مثاین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
NaCl li.svg
شکل اول ---- آئون (ion) کو اردو میں آین بھی لکھا جاتا ہے۔ بالائی شکل میں آین بننے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ آسان طور پر یوں کہا جاسکتا ہے کہ اگر کسی ایک جوہر سے کوئی برقیہ نکل جاۓ (بائیں) اور دوسرے جوہر میں داخل ہوجاۓ (دائیں) تو جس جوہر سے برقیہ نکلتا ہے اس پر مثبت برقی بار آکر مثاین بن جاتا ہے اور جس میں داخل ہوتا ہے اس پر منفی برقی بار آکر مناین بن جاتا ہے۔
Legame ionico fra sodio e cloro.svg
شکل دوئم ---- شکل اول میں دکھاۓ گۓ کیمیائی تعامل کے مکمل ہونے پر ظاہر ہے کہ Cl پر ایک برقیہ آجانے کی وجہ سے اس پر منفی برقی بار آجاتا ہے اور وہ مناین (anion) میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ Na سے ایک برقیہ نکل جانے کی وجہ سے اس پر ایک مثبت بار آکر وہ مناین (cation) بن جاتا ہے۔ اب یہ مثاین (مثبت) اور مناین (منفی) ایک دوسرے پر برقی سکونی قوت لگاتے ہیں اور ایک دوسرے کو کشش کر کہ ایک کیمیائی بند (chemical bond) بناتے ہوۓ NaCl (نمک) کا سالمہ تشکیل کرتے ہیں۔
چند اہم الفاظ

آئون / آین
مثبت آین
مثاین
منفی آین
مناین
تائین

ion
مث + آین -- مثاین
cation
منفی + آین -- مناین
anion
ionization

مثاین (جمع : مثاینات) کا لفظ مثبت کا مث ، آین میں لگا کر بنایا گیا لفظ ہے اور ظاہر ہے کہ اسکا مطلب مثبت آین ہوتا ہے۔ جب کسی تعدیلی جوہر یا سالمے سے کوئی برقیہ (electron) نکل جاۓ یا اس میں داخل ہوجاۓ تو اس میں برقی بار کا توازن تعدیلی سے بار دار ہوجاتا ہے اور اسی بار (charge) کے آجانے کے بعد اسکو آین (Ion) کہا جاتا ہے ، جبکہ یہ کیمیائی تعامل کہ جس کے زریعے بار یا چارج آتا ہے اسے تائین (Ionization) کہتے ہیں۔ اگر آنے والا بار مثبت ہو تو اسکو مثاین (cation) کہا جاتا ہے اور اگر بار منفی ہو تو اسکو مناین (anion) کہتے ہیں۔

آین چند ایسے الفاظ میں شامل ہے کہ جس کو اس اردو دائرہ المعارف پر انگریزی سے اپنایا گیا ہے۔ ایسا کرنے کی دیگر وجوہات کے ساتھ ایک قابل ذکر وجہ یہ ہے کہ اس لفظ سے دیگر متعلقہ الفاظ اردو قواعد کے مطابق بنانے میں سہولت ہوگی اور وہ الفاظ اردو میں اجنبی بھی نہیں لگیں کے۔ مثال کے طور پر آین سے انگریزی میں Ionization کا لفظ بنتا ہے جسکو اردو قواعد کی رو سے تائین بنایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح جیسے اوپر ذکر آیا کہ مثبت آین کو انگریزی میں cation کہا جاتا ہے جو کہ cathode کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے مثبت سے مث لیکر آین کے ساتھ لگا کر مثاین بنتا ہے۔ اسی طرح منفی آین کو انگریزی میں anion کہا جاتا ہے جو کہ anode کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے منفی سے من لیکر آین کے ساتھ لگا کر مناین (anion) بنایا جاتا ہے۔ ان الفاظ کی ایک فہرست سامنے شکل کے خانے میں دیکھی جاسکتی ہے۔