مجلہ مصباح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مجلہ مصباح کویت سے اردو زبان میں شائع ہونے والا ایک کثیر الاشاعت دینی ،تربیتی اور دعوتی مجلہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کویت کی سرزمین پر اردو ادب کی ایک زمانے سے آبیاری ہو رہی ہے اور یہاں اردو زبان کے بڑے بڑے ماہرين فن موجود ہیں،البتہ دینی مجلات میں مصباح پہلا اور واحد مجلہ ہے جو دیار غیر میں تارکین وطن کی دینی تربیت کر رہا ہے۔ اور اردو زبان کی خدمت میں بھی ہاتھ بٹا رہا ہے۔ نو مبر 2008 ء میں اس کا آغاز ہوا جب سے بحمداللہ پابندی کے ساتھ ہر ماہ شائع ہو رہا ہے۔ یہ مجلہ ipc (اسلام پریزنٹیشن کمیٹی) سے شائع ہوتا ہے اور اس کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں

  • ipc اور کویت کے مسلم کمیونٹیز کے بیچ ہم آہنگی اور ربط وتعلق پیدا کرنا، ان کے آپسی تعلقات کو جلا بخشنا۔
  • مثبت اور سنجیدہ موضوعات کے ذریعہ اردوداں حلقے میں دینی وثقافتی بیداری لانا۔
  • اسلام کی آفاقیت کو انسانیت کے سامنے پیش کرنا نیز مسلمانوں کی اصلاح اورغیر مسلموں میں دعوت کے تئیں مسلمانوں کی ذہن سازی کرنی۔

مجلہ میں مندرجہ ذیل کالم بھی شائع ہوتے ہیں

  • تجلیات
  • صدائے عرش
  • آئینہ رسالت
  • دیار غیر میں
  • ایمانیات
  • ہدایت کی کرنیں
  • دعوت وحکمت
  • تربیت وتزکیہ
  • آداب واحکام
  • آفاقی پیام
  • فقہ وفتاوی
  • نکہت گل
  • گوشہ خواتین
  • خبرونظر
  • باغیچہ اطفال
  • روداد چمن
  • بزم ادب