محرم علی چشتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محرم علی چشتی
معلومات شخصیت
پیدائش 18 جون 1864ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 جنوری 1934ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ وکیل ،  مصنف ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منشی محرم علی چشتی برطانوی ہندوستان نامور صحافی، وکیل، مصنف اور کانگریسی سیاست دان تھے۔ وہ لاہور میں 18 جون 1864ء کو پیدا ہوئے۔ کانگریس کے زبردست حامی اور سرسید اور مسلم لیگ کے شدید ترین مخالف تھے۔ انھوں نے منشی ہرسکھ رائے کے ساتھ مل کر انڈین نیشنل سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور پنجاب کی سیاسی اور معاشرتی زندگی میں اتنے نمایاں ہوئے کہ آگے چل کر پنجاب کی قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ سرسید کے نظریات کے رد میں متعدد مضامین تحریر کیے۔ 5 جنوری 1884ء کو لاہور سے اردو زبان کا ہفت روزہ اخبار رفیق ہند جاری کیا۔ اپنے زمانے کا نہایت مؤقر اور با اثر جریدہ تھا۔ ایک کتاب ’’اسلامی زندگی کا دنیاوی پہلو‘‘ یادگار چھوڑی۔ ارمغان چشتی اور دیوان آتشکدۂ وحدت بھی ان کی تصانیف ہیں۔ 1927میں پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے الیکشن میں اہلیان لاہور کے اصرار پر انتخابی میدان میں علامہ اقبال اتر آئے۔ ان کے مدمقابل ملک محمد دین بار ایٹ لا امیدوار تھے۔ محرم علی چشتی ملک محمد دین کے حمایتی تھے، ان کو لاہور کی سیاست میں اہم مقام حاصل تھا۔ 20 جنوری 1934ء کو وفات پاگئے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]