محمد بن قاسم بندرگاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Logo Port Qasim Authority Pakistan.png
محمد بن قاسم بندرگاہ is located in پاکستان
محمد بن قاسم بندرگاہ
محمد بن قاسم بندرگاہ

محمد بن قاسم بندرگاہ بحیرہ عرب پر کراچی سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع ہے۔ کراچی کے بعد یہ پاکستان کی دوسری سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ یہاں سے سالانہ 1.7 کروڑ ٹن کے سامان کی تجارت ہوتی ہے جو پاکستان کے کل تجارتی حجم کا تقریباً 35% ہے۔

اسے 1970ء کی دہائی میں کراچی کی بندرگاہ پر رش کو کم کرنے کی غرض سے تعمیر کیا گیا۔ بندرگاہ کا نام آٹھویں صدی عیسوی کے مسلم فاتح محمد بن قاسم کے نام پر رکھا گیا ہے جنھوں نے یہ علاقہ 712ء میں فتح کر کے مسلم مملکت میں شامل کیا تھا۔ بندرگاہ دریائے سندھ کے ڈیلٹا اور پاکستان اسٹیل ملز کے قریب تعمیر کی گئی ہے۔

مقامی لوگ اسے عموماً اس کے مختصر نام پورٹ قاسم سے جانتے ہیں۔