محمد شکیل قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد شکیل قادری ایک معروف پاکستانی نعت خواں ہیں۔ ان کی آواز کی چاشنی، سوز و گداز، جذبۂ عشق رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور پڑھنے کے مودب انداز کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔ اپنے روحانی رہنما مولانا محمد الیاس قادری کی طرف سے کوئل مدینہ کا لقب پانے والے محمد شکیل قادری جب نعت پڑھتے ہیں تو سننے والا اگر حقیقت میں سننے والا ہو تو الفاظ کی گہرائی میں ڈوب کر خوب لطف محسوس کرتا ہے۔ نعت میں الفاظ کے مطابق الفاظ کی ادائیگی ان کا خاصہ ہے۔

اب تک ان کے بیسیوں والیم مارکیٹ میں آچکے ہیں۔ محمد شکیل قادری نے دیگر نعت خوانوں کی طرح، اللہ کی طرف سے عطا کردہ اس صلاحیت کو کمائی کا ذریعہ نہیں بنایا۔ پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی پرسوز آواز کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو دین اسلام کی طرف راغب کرنے اور ہزا رہا لوگوں کو غزلوں، گانوں سے موڑ کر نعت کی طرف لانے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ فن نعت میں قاری زبید رسول سے متاثر ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]

شکیل قادری فیس بک پر

مزید دیکھیے[ترمیم]