محمد علی (مکے باز)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
محمد علی کلے

محمد علی (پیدائش بطور کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر 17 جنوری 1942ء) امریکہ کے ایک سابق مکے باز ہیں جو 20 ویں صدی کے عظیم ترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے تین مرتبہ مکے بازی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز "ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ" جیتا اور اولمپک میں سونے کے تمغے کے علاوہ شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپیئن بھی جیتی۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے مکے باز تھے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وہ امریکی ریاست کنٹکي کے شہر لوئسویل میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کیسیئس مارسیلس کلے سینئر کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلائے۔

کیسیئس کلے نے 12 سال کی عمر سے ہی ایک مقامی جمنازیم میں باکسنگ کرنی شروع کر دی۔

6 فٹ تین انچ (1.91 میٹر) قد کے حامل محمد علی مکے بازوں کے عام انداز (ہاتھ چہرے پر رکھ کر اس کا دفاع کرنا) کے برخلاف ایک منفرد انداز کے حامل تھے۔ انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ 1960ء سے 1963ء تک نوجوان کیسیئس نے 19 مقابلے جیتے اور ایک میں بھی شکست نہیں کھائی۔ ان مقابلوں میں سے 15 میں اس نے مدمقابل کو ناک آؤٹ کیا۔

شہرت کا آغاز[ترمیم]

باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 1960ء میں روم اولمپِک میں انہوں نے سونے کا تمغا جیتا۔

لیکن تمغا جیتنے کے بعد جب محمد علی اپنے شہر واپس آئے تو وہ نسلی امتیاز کا شکار ہوگئے۔ ایک ریستوران میں انہیں اس لئے نوکری نہ مل سکی کیونکہ وہ سیاہ فام تھے اور اس واقعے کے نتیجے میں انہوں نے اپنا سونے کا تمغا دریائے اوہائیو میں پھینک دیا تھا۔

لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ اکھاڑے میں کیسیئس کلے کا کردار غیر معمولی رہا۔ وہ اپنے مخالفین کو کھلا چیلینج دیتے رہے، باکسنگ کے مقابلے جیتتے رہے، اور عوام نے ان کو عقیدت کی نظروں سے دیکھنا شروع کردیا۔

عالمی اعزاز[ترمیم]

علی اور لسٹن کے مقابلے کے کا ایک منظر، لسٹن زمین بوس ہیں

فروری 1964ء میں کیسیئس کلے نے باکسنگ میں اس وقت کے عالمی چیمپیئن سونی لسٹن کو کھلا چیلنج کیا اور انہیں ایک مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں شکست دی۔ اس کے بعد انہوں نے مسلسل سات مقابلوں میں اس وقت کے مایہ ناز مکے بازوں کو زیر کیا۔

اس فتح کے بعد انہوں نے نیشن آف اسلام میں شمولیت اختیار کرلی اور اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ محمد علی کا کہنا تھا کہ کیسیئس کلے ایک غلامانہ نام تھا۔

جنگ ویت نام اور سزا[ترمیم]

جنگ ویت نام کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں انہیں ان کے اعزاز سے محروم کردیا گیا اور 5 سال کی سزا سنائی گئی۔ بعد میںسپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سزا سے مستثنٰی قرار دیا گیا۔

بعد ازاں جب محمد علی پھر سے میدان میں اترے تو ان کی باکسنگ میں وہ کشش نہیں تھی اور جو فریزیئر نے انہیں شکست دیدی لیکن دوسال کے بعد انہوں نے بدلہ چکالیا۔

جو فریزیئر اور محمد علی کا یہ مقابلہ مکے بازی کی تاریخ کے عظیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور "Fight of the Century" یعنی صدی کی بہتری لڑائی کے نام سے مشہور ہے۔

عالمی اعزاز کا دوبارہ حصول[ترمیم]

Foreman.jpg

پھر اکتوبر 1974ء میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دیکر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا وقار اور شہرت حاصل کرلی۔ اس وقت محمد علی کی عمر صرف 32 سال تھی اور وہ اس اعزاز کو پھر سے جیتنے والے دوسرے شخص تھے۔

1975ء میں محمد علی نے نیشن آف اسلام چھوڑ کر باقاعدہ اسلام قبول کرلیا۔

اسی سال منیلا، فلپائن میں پھر سے محمد علی کا مقابلہ جو فریزیئر سے ہوا جن کا کہنا تھا کہ انہیں محمد علی سے نفرت ہونے لگی ہے۔ 14 راؤنڈ کے بعد محمد علی نے فتح حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

لیکن فروری 1978ء میں علی کو ایک زبردست دھچکا لگا جب وہ لیون اسپِنکس نامی اس شخص سے ہار گئے جو ان سے 12 سال کم عمر تھا۔ 8 ماہ بعد ایک مقابلے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا اور کروڑوں لوگوں نے اس مقابلے کو دیکھا۔ اس بار محمد علی نے اسپِنکس کو شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔ اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی۔


ریٹائرمنٹ اور بیماری[ترمیم]

40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 1980ء ان کی صحت کے بارے میں خدشات نے جنم لینا شروع کردیا اور ڈاکٹروں نے انہیں "پارکنسنس سنڈروم" (رعشہ) کا شکار پایا۔

1996ء کے اولمپک کھیلوں میں استعمال ہونے والی وہ مشعل جس کے ذریعے محمد علی نے کھیلوں کا افتتاح کیا

جب انہوں نے 1996ء کے اٹلانٹا اولمپکس کی مشعل اٹھائی تو دنیا بھر کی توجہ ان کی صحت پر تھی۔ اس وقت انہیں ایک سونے کا تمغا بھی دیا گیا جو اس تمغے کے بدلے میں تھا جو انہوں نے دریائے اوہائیو میں پھینک دیا تھا۔

آج بھی دنیا محمد علی کو ایک عظیم شخص کی حیثیت سے جانتی ہے۔ برطانیہ میں بی بی سی ٹیلیویژن دیکھنے والوں نے انہیں اس صدی کا سب سے عظیم کھلاڑی قرار دیا اور یہی اعزاز انہیں کے امریکی رسالے Sports Illustrated نے بھی دیا۔

آبائی قصبے میں قائم محمد علی سینٹر

محمد علی گذشتہ کئی سالوں سے رعشے کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم انہوں نے فلاحی کاموں کو نہیں چھوڑا اور حال ہی میں اپنے آبائی قصبے لوئسویل میں 6 منزلہ محمد علی سینٹر قائم کیا ہے۔

ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، ایک کامل مسلمان، حقوق انسانی کے علمبردار اور ایک شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔

باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیا لیکن دنیا ہمیشہ انہیں ایک عظیم شخص کے نام سے جانتی رہے گی۔ مسلمان اور سیاہ فام آج بھی محمد علی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔

خاندان[ترمیم]

محمد علی نے زندگی میں چار مرتبہ شادی کی جس نے ان کی 7 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ بیٹیوں میں حنا، لیلی، مریم، رشیدہ، جمیلہ، میا، خالیہ جبکہ دو صاحبزادے اسعد اور محمد جونیئر ہیں۔

پیشہ ورانہ باکسنگ ریکارڈ[ترمیم]

56 جیت (37 ناک آﺅٹ, 19 فیصلے), 5 ہار (4 فیصلے, 1 ٹیکنیکل ناک آﺅٹ), 0 برابر[1]
نتیجہ مخالف قسم راؤنڈ, وقت تاریخ عمر مقام ملاحظات
ہار ٹریور بربک
(Trevor Berbick)
فیصلہ (متفقہ) 10 (10) 01981-12-11دسمبر 11, 1981 &1000000000000003900000039 سال، &10000000000000328000000328 دن Flag of بہاماس نساؤ، بہاماس "بہاماس میں ڈرامہ"[2]
ہار لیری ہومز
(Larry Holmes)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ (کونا روکا جانا) 10 (15) 01980-10-02اکتوبر 2, 1980 &1000000000000003800000038 سال، &10000000000000259000000259 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس، نیواڈا ہار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائٹل۔ عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائٹل
جیت لیون سپنکس
(Leon Spinks)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01978-09-15ستمبر 15, 1978 &1000000000000003600000036 سال، &10000000000000241000000241 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیو اورلینز، لاس اینجلس جیت دی رنگ اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائٹل۔ چھوڑ ا عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن 1979-09-06.
ہار لیون سپنکس
(Leon Spinks)
فیصلہ (منقسم) 15 (15) 01978-02-15فروری 15, 1978 &1000000000000003600000036 سال، &1000000000000002900000029 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس, نیواڈا ہار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت آرنی شیورز
(Earnie Shavers)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01977-09-29ستمبر 29, 1977 &1000000000000003500000035 سال، &10000000000000255000000255 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت ایلفرڈو ایوانگیلیستا
(Alfredo Evangelista)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01977-05-16مئی 16, 1977 &1000000000000003500000035 سال، &10000000000000119000000119 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لینڈ اوور، میری لینڈ برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت کین نورٹن
(Ken Norton)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01976-09-28ستمبر 28, 1976 &1000000000000003400000034 سال، &10000000000000255000000255 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ برانکس، نیویارک برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت رچرڈ ڈن
(Richard Dunn)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 5 (15) 01976-05-24مئی 24, 1976 &1000000000000003400000034 سال، &10000000000000128000000128 دن Flag of جرمنی میونخ، مغربی جرمنی برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت جمی ینگ
(Jimmy Young)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01976-04-30اپریل 30, 1976 &1000000000000003400000034 سال، &10000000000000104000000104 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لینڈ اوور، میری لینڈ برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت جین پیئر کوپمین
(Jean-Pierre Coopman)
ناک آﺅٹ 5 (15) 01976-02-20فروری 20, 1976 &1000000000000003400000034 سال، &1000000000000003400000034 دن Flag of پورٹو ریکو سان جوآن، پورٹو ریکو برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت جو فریزیر
(Joe Frazier)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 14 (15), 0:59 01975-10-01اکتوبر 1, 1975 &1000000000000003300000033 سال، &10000000000000257000000257 دن Flag of فلپائن کیوزون سٹی، فلپائن "منیلا میں سنسنی";
برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت جو بنگر
(Joe Bugner)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01975-06-30جون 30, 1975 &1000000000000003300000033 سال، &10000000000000164000000164 دن Flag of ملائشیا کوالالمپور، ملائیشیا برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت رون لائل
(Ron Lyle)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 11 (15) 01975-05-16مئی 16, 1975 &1000000000000003300000033 سال، &10000000000000119000000119 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس, نیواڈا برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت چک ویپنر
(Chuck Wepner)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 15 (15), 2:41 01975-03-24مارچ 24, 1975 &1000000000000003300000033 سال، &1000000000000006600000066 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ رچ فیلڈ، اوہائیو برقرار دی رنگ ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائیٹل
جیت جارج فورمین
(George Foreman)
ناک آﺅٹ 8 (15), 2:58 01974-10-30اکتوبر 30, 1974 &1000000000000003200000032 سال، &10000000000000286000000286 دن Flag of زائر کنشاسا، زائر "جنگل میں گڑگڑاہٹ";
جیت دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت جو فریزیر
(Joe Frazier)
فیصلہ (متفقہ) 12 (12) 01974-01-28جنوری 28, 1974 &1000000000000003200000032 سال، &1000000000000001100000011 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل;
بعد میں چھوڑ دیا 1974.
جیت روڈی لوبرز
(Rudi Lubbers)
فیصلہ (متفقہ) 12 (12) 01973-10-20اکتوبر 20, 1973 &1000000000000003100000031 سال، &10000000000000276000000276 دن Flag of انڈونیشیا جکارتہ، انڈونیشیا
جیت کین نورٹن
(Ken Norton)
فیصلہ (منقسم) 12 (12) 01973-09-10ستمبر 10, 1973 &1000000000000003100000031 سال، &10000000000000236000000236 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ انگلووڈ، کیلی فورنیا جیت شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
ہار کین نورٹن
(Ken Norton)
فیصلہ (منقسم) 12 (12) 01973-03-31مارچ 31, 1973 &1000000000000003100000031 سال، &1000000000000007300000073 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ سان ڈیاگو، کیلی فورنیا ہار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیت جو بنگر
(Joe Bugner)
فیصلہ (متفقہ) 12 (12) 01973-02-14فروری 14, 1973 &1000000000000003100000031 سال، &1000000000000002800000028 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس, نیواڈا
جیت باب فوسٹر
(Bob Foster)
ناک آﺅٹ 7 (12) 01972-11-21نومبر 21, 1972 &1000000000000003000000030 سال، &10000000000000309000000309 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ سٹیٹ لائن، نیواڈا برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیت فلویڈ پیٹرسن
(Floyd Patterson)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 7 (12) 01972-09-20ستمبر 20, 1972 &1000000000000003000000030 سال، &10000000000000247000000247 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیت ایلوئن لیوس
(Alvin Lewis)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 11 (12), 1:15 01972-07-19جولا‎ئی 19, 1972 &1000000000000003000000030 سال، &10000000000000184000000184 دن Flag of جمہوریہ آئرستان ڈبلن، آئرلینڈ
جیت جیری کیوری
(Jerry Quarry)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 7 (12), 0:19 01972-06-27جون 27, 1972 &1000000000000003000000030 سال، &10000000000000162000000162 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس, نیواڈا برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیت جارج چوالو
(George Chuvalo)
فیصلہ (متفقہ) 12 (12) 01972-05-01مئی 1, 1972 &1000000000000003000000030 سال، &10000000000000105000000105 دن Flag of کینیڈا وینکوور، کینیڈا برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیت میک فوسٹر
(Mac Foster)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01972-04-01اپریل 1, 1972 &1000000000000003000000030 سال، &1000000000000007500000075 دن Flag of جاپان ٹوکیو، جاپان
جیت جرگن بلن
(Jürgen Blin)
ناک آﺅٹ 7 (12), 2:12 01971-12-26دسمبر 26, 1971 &1000000000000002900000029 سال، &10000000000000343000000343 دن Flag of Switzerland.svg زیورخ، سویٹزرلینڈ
جیت بسٹر میتھیس
(Buster Mathis)
فیصلہ (متفقہ) 12 (12) 01971-11-17نومبر 17, 1971 &1000000000000002900000029 سال، &10000000000000304000000304 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ ہیوسٹن، ٹیکساس برقرار شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
جیت جمی ایلس
(Jimmy Ellis)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 12 (12), 2:10 01971-07-26جولا‎ئی 26, 1971 &1000000000000002900000029 سال، &10000000000000190000000190 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ ہیوسٹن، ٹیکساس جیت خالی شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن ہیویویٹ ٹائیٹل.
ہار جو فریزیر
(Joe Frazier)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01971-03-08مارچ 8, 1971 &1000000000000002900000029 سال، &1000000000000005000000050 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک "صدی کی لڑائی";
ہار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت آسکر بوناوینا
(Oscar Bonavena)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 15 (15), 2:03 01970-12-07دسمبر 7, 1970 &1000000000000002800000028 سال، &10000000000000324000000324 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک برقرار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت جیری کیوری
(Jerry Quarry)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 3 (15) 01970-10-26اکتوبر 26, 1970 &1000000000000002800000028 سال، &10000000000000282000000282 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ اٹلانٹا, جارجیا برقرار دی رنگ عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت زورا فولی
(Zora Folley)
ناک آﺅٹ 7 (15), 1:48 01967-03-22مارچ 22, 1967 &1000000000000002500000025 سال، &1000000000000006400000064 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک برقرار دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل;
ٹائٹل چھین لیے گئے 04-28-1967.
جیت ارنی ٹیرل
(Ernie Terrell)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01967-02-06فروری 6, 1967 &1000000000000002500000025 سال، &1000000000000002000000020 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ ہیوسٹن، ٹیکساس برقرار دی رنگ، عالمی باکسنگ کونسل اور جیت عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت کلیو لینڈ ولیمز
(Cleveland Williams)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 3 (15) 01966-11-14نومبر 14, 1966 &1000000000000002400000024 سال، &10000000000000301000000301 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ ہیوسٹن، ٹیکساس برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت کارل مائلڈن برگر
(Karl Mildenberger)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 12 (15) 01966-09-10ستمبر 10, 1966 &1000000000000002400000024 سال، &10000000000000236000000236 دن Flag of جرمنی فرینکفرٹ، مغربی جرمنی برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت برائن لنڈن
(Brian London)
ناک آﺅٹ 3 (15) 01966-08-06اگست 6, 1966 &1000000000000002400000024 سال، &10000000000000201000000201 دن Flag of مملکت متحدہ لندن, انگلستان برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت ہنری کوپر
(Henry Cooper)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 6 (15), 1:38 01966-05-21مئی 21, 1966 &1000000000000002400000024 سال، &10000000000000124000000124 دن Flag of مملکت متحدہ لندن, انگلستان برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت جارج چوالو
(George Chuvalo)
فیصلہ (متفقہ) 15 (15) 01966-03-29مارچ 29, 1966 &1000000000000002400000024 سال، &1000000000000007100000071 دن Flag of کینیڈا ٹورانٹو، کینیڈا برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت فلویڈ پیٹرسن
(Floyd Patterson)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 12 (15), 2:18 01965-11-22نومبر 22, 1965 &1000000000000002300000023 سال، &10000000000000309000000309 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس, نیواڈا برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت سونی لسٹون
(Sonny Liston)
ناک آﺅٹ 1 (15), 2:12 01965-05-25مئی 25, 1965 &1000000000000002300000023 سال، &10000000000000128000000128 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لیئسٹں، مینے برقرار دی رنگ اور عالمی باکسنگ کونسل عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل
جیت سونی لسٹون
(Sonny Liston)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 7 (15) 01964-02-25فروری 25, 1964 &1000000000000002200000022 سال، &1000000000000003900000039 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ میامی بیچ, فلوریڈا جیت دی رنگ'، عالمی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی ہیویویٹ ٹائیٹل;
عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن چھین لیا گیا 06-19-1964.
جیت ہنری کوپر
(Henry Cooper)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 5 (10), 2:15 01963-06-18جون 18, 1963 &1000000000000002100000021 سال، &10000000000000152000000152 دن Flag of مملکت متحدہ لندن, انگلستان
جیت ڈوگ جونز
(Doug Jones)
فیصلہ (متفقہ) 10 (10) 01963-03-13مارچ 13, 1963 &1000000000000002100000021 سال، &1000000000000005500000055 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک
جیت چارلی پاول
(Charley Powell)
ناک آﺅٹ 3, 2:04 01963-01-24جنوری 24, 1963 &1000000000000002100000021 سال، &100000000000000070000007 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ پٹسبرگ, پنسلوانیا
جیت آرچی مور
(Archie Moore)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 4 (10), 1:35 01962-11-15نومبر 15, 1962 &1000000000000002000000020 سال، &10000000000000302000000302 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس اینجلس, کیلی فورنیا
جیت ایلجاندرو لاوورانتے
(Alejandro Lavorante)
ناک آﺅٹ 5 (10), 1:48 01962-07-20جولا‎ئی 20, 1962 &1000000000000002000000020 سال، &10000000000000184000000184 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس اینجلس, کیلی فورنیا
جیت بلی ڈینیلز
(Billy Daniels)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 7 (10), 2:21 01962-05-19مئی 19, 1962 &1000000000000002000000020 سال، &10000000000000122000000122 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک
جیت جارج لوگان
(George Logan)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 4 (10), 1:34 01962-04-23اپریل 23, 1962 &1000000000000002000000020 سال، &1000000000000009600000096 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک
جیت ڈان وارنر
(Don Warner)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 4, 0:34 01962-03-28مارچ 28, 1962 &1000000000000002000000020 سال، &1000000000000007000000070 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ میامی بیچ, فلوریڈا
جیت سونی بینکس
(Sonny Banks)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 4 (10), 0:26 01962-02-10فروری 10, 1962 &1000000000000002000000020 سال، &1000000000000002400000024 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ نیویارک شہر، نیویارک
جیت ولی بیسمیناف
(Willi Besmanoff)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 7 (10), 1:55 01961-11-29نومبر 29, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &10000000000000316000000316 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لوئیسویل, کینٹکی
جیت ایلکس میٹیف
(Alex Miteff)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 6 (10), 1:45 01961-10-07اکتوبر 7, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &10000000000000263000000263 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لوئیسویل, کینٹکی
جیت ایلونزو جانسن
(Alonzo Johnson)
فیصلہ (متفقہ) 10 (10) 01961-07-22جولا‎ئی 22, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &10000000000000186000000186 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لوئیسویل, کینٹکی
جیت ڈیوک سابڈونگ
(Duke Sabedong)
فیصلہ (متفقہ) 10 (10) 01961-06-26جون 26, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &10000000000000160000000160 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لاس ویگاس, نیواڈا
جیت لامار کلارک
(LaMar Clark)
ناک آﺅٹ 2 (10), 1:27 01961-04-19اپریل 19, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &1000000000000009200000092 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لوئیسویل, کینٹکی
جیت ڈونی فلیمین
(Donnie Fleeman)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 7 (8) 01961-02-21فروری 21, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &1000000000000003500000035 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ میامی بیچ, فلوریڈا
جیت جم رابنسن
(Jim Robinson)
ناک آﺅٹ 1 (8), 1:34 01961-02-07فروری 7, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &1000000000000002100000021 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ میامی بیچ, فلوریڈا
جیت ٹونی ایسپیراٹی
(Tony Esperti)
ٹیکنیکل ناک آﺅٹ 3 (8), 1:30 01961-01-17جنوری 17, 1961 &1000000000000001900000019 سال، &100000000000000000000000 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ میامی بیچ, فلوریڈا
جیت ہرب سیلر
(Herb Siler)
ناک آﺅٹ 4 (8) 01960-12-27دسمبر 27, 1960 &1000000000000001800000018 سال، &10000000000000345000000345 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ میامی بیچ, فلوریڈا
جیت ٹونی ہنساکر
(Tunney Hunsaker)
فیصلہ (متفقہ) 6 (6) 01960-10-29اکتوبر 29, 1960 &1000000000000001800000018 سال، &10000000000000286000000286 دن Flag of ریاستہائے متحدہ امریکہ لوئیسویل, کینٹکی

مزید[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ خطا در حوالہ: غلط <ref> ٹیگ؛ حوالہ بنام boxrec1 کے لیے کوئی متن فراہم نہیں کیا گیا
  2. ^ Steen, Rob (October 29, 2006). "Obituary: Trevor Berbick". The Guardian (UK). http://www.guardian.co.uk/news/2006/oct/30/guardianobituaries.sport. Retrieved September 25, 2011.