مختاری انشقاق

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

کسی ایٹم کا خارجی نیوٹرون جذب کیئے بغیر خود بخود ٹوٹنا مختاری انشقاق spontaneous fission کہلاتا ہے. یہ radioactivity کی ایک قسم ہے.
مختاری انشقاق (spontaneous fission) ایک ایسا اشعاعی تنزل (radioactive decay) ہوتا ہے کہ جو خودمختار یا طعباً قدرتی طور پر واقع ہوتا رہتا ہے اور اسی وجہ سے اسکو مختاری انشقاق کہا جاتا ہے۔ ایسا انشقاق یا fission کا عمل نظریاتی طور پر ایسے کسی بھی جوہری مرکزے میں واقع ہوسکتا ہے کہ جسکا کمیتی عدد (mass number) سو (100) جوہری کمیتی اکائیوں سے زیادہ ہو۔
قابل انشقاق ایٹم میں جب کوئ نیوٹرون داخل ہوتا ہے تو وہ دو چھوٹے ایٹمی مرکزوں میں ٹوٹ جاتا ہے اور اس عمل میں بہت ساری توانائ کے ساتھ مزید نیوٹرون بھی خارج ہوتے ہیں جو دوسرے ایٹموں کو توڑ سکتے ہیں. نیوٹرون جذب کر کے ایٹم کا ٹوٹنا induced fission کہلاتا ہے.

ایک کلو گرام یورینیم 235 میں ہر سیکنڈ 16. ایٹم خود بخود ٹوٹتے رہتے ہیں.
ایک کلو گرام پلوٹونیم 239 میں ہر سیکنڈ 10 ایٹم خود بخود ٹوٹتے رہتے ہیں.
ایک کلو گرام پلوٹونیم 240 میں ہر سیکنڈ 415,000 ایٹم خود بخود ٹوٹتے رہتے ہیں.
ایک کلو گرام 252 Californium میں ہر سیکنڈ دس لاکھ ایٹم خود بخود ٹوٹتے رہتے ہیں. اسی وجہ سے اسے neutron source کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مختاری انشقاق (spontaneous fission) کی اتنی زیادہ مقدار کی وجہ سے اس میں سے اچھی خاصی گرمی ہر وقت خود بخود نکلتی رہتی ہے جسے کسی بھی طرح روکا نہیں جا سکتا.

Implosion bomb animated.gif


جن ایٹم بموں میں پلوٹونیم 239 استعمال ہوتا ہے ان میں پلوٹونیم کو ٹھنڈا رکھنے کا میکینزم ہوتا ہے ورنہ اپنی ہی گرمی سے پلوٹونیم کے پگھل جانے کا خطرہ ہوتا ہے.
gun type کا ایٹم بم بنانے کے لیئے ضروری ہے کہ مختاری انشقاق (spontaneous fission) بہت زیادہ نہ ہو. یہی وجہ ہے کہ پلوٹونیم 239 سے gun type ایٹم بم نہیں بنایا جا سکتا بلکہ ‏implosion type کا ایٹم بم بنایا جاتا ہے. البتہ‏ یورینیم 235 سے gun type ایٹم بم بنایا جا سکتا ہے. ہیروشیما پر گرنے والا بم Little boy یورینیم 235 سے بنا gun type کا ایٹم بم تھا۔ اسکے برعکس ناگاساکی پر گرنے والا بم implosion type کا ایٹم بم تھا جسے Fat Man کا نام دیا گیا تھا۔ اس میں 13.6 پاؤنڈ یعنی 6.2 kg پلوٹونیم 239 موجود تھا اور اس میں سے صرف ڈھائ پاؤنڈ پلوٹونیم 239 استعمال ہوا باقی بکھر گیا۔


[ترمیم] مزید دیکھیۓ

٭Critical mass