مخلوطہ
مخلوطہ (chimera) کسی بھی ایسی شۓ کو کہا جاتا ہے کہ جس کا جسم یا وجودِ حقیقی (یا معنوی) متعدد الاقسام اجزاء پر مشتمل ہو، یہی وجہ ہے اس کو اردو میں مخلوط (hybrid) سے مخلوطہ کہنے کی جس کی جمع مخلوطات بنتی ہے۔ انگریزی میں اس لفظ chimera کے پیچھے طویل افسانوی داستان بیان کی جاتی ہے، قصہ مختصر یوں کیا جاسکتا ہے کہ یہ لفظ یونانی کے chiema سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی جاڑے یا موسم سرما کے ہوتے ہیں؛ یہاں سے اس جاڑے میں عمرِ دراز رکھنے والی ایک بکری کا تصور نکالا گیا کہ جو خوابِ سرما یا تشتیہ (hibernation) کرتی ہے اور اس جانور سے علم الاساطیر کے مطابق ایک ایسے افسانوی جانور کی تمثل شخصیت (personification) نکالی گئی کہ جس کا سر ، شیر کا ، دھڑ بکری کا اور دم اژدھا کی ہے؛ اس تین جانوروں سے مخلوط ہو کر وجود میں آنے والے اس جانور کو ہی chimera کہا جاتا ہے۔
- علم الاساطیر میں بیان کیے جانے والے افسانوی جانور کے لیۓ دیکھیے کائمیرا (علم الاساطیر)
- علم وراثیات میں اس لفظ کے استعمال کے لیۓ دیکھیے مخلوطہ (وراثیات)
- جغرافیائی طور پر اس کے استعمال کے لیۓ دیکھیے کائمیرا (پہاڑ)
- علم نباتیات میں اس کے استعمال کے لیۓ دیکھیے مخلوطہ (نبات)
- مخلوط حفر (fossil) کے لیۓ حفریات میں استعمال کے لیۓ دیکھیے مخلوطہ (حفر)
- حمیات (virology) میں استعمال کے لیۓ دیکھیے مخلوطہ (حمہ)
- حیاتی کیمیاء میں استعمال کے لیۓ دیکھیے مخلوطہ (لحمیہ)
- سالماتی حیاتیات میں متمم دنا (cDNA) کے یتعبر متوالیہ واسم (EST) کے لیۓ دیکھیے مخلوطہ (یتعبر متوالیہ واسم)