مدجن

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
الحمرا کا گمان اجاگر کرنے والے طرز تعمیر پر بنائی گئی پیرس مسجد جو کہ فرانس میں واقع ہے
الحمرا کا گمان اجاگر کرنے والے طرز تعمیر پر بنائی گئی پیرس مسجد جو کہ فرانس میں واقع ہے

مُدَجَــّـن کا لفظ اصل میں راضی ہوجانے کے معنی رکھتا ہے جسکو سپردگی یا اطاعت جیسے تصورات تک وسعت دے کر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بطور خاص یورپ سے اسلام کی رسمی طور پر حکومت سے نااہل ہوجانے کے اور اندلس پر عیسائیوں کے قابض ہو جانے کے بعد وہاں سے نا نکلنے والے ان مسلمانان یورپ کیلیۓ اختیار کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے استرداد کے بعد بھی اپنا ایمان قائم رکھتا اور ساتھ ساتھ نئی حکومت سے بھی راضی رہے۔ اسکے علاوہ اسی لفظ مدجن (Mudéjar) سے مراد ایک خاص قسم کے اسلامی طرز تعمیر کی بھی لی جاتی ہے جو 12 تا 16 صدی تک خاصہ پھلا پھولا ، اس انداز تعمیر میں اسلامی اور بالخصوص مراکش کی اور کچھ گوتھ طرز کی آمیزش یا جھلک نظر آتی ہے۔ مدجن لفظ کی اسپینی زدہ بگڑی ہوئی شکل Mudéjar ہے۔