مدھوبالا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مدھوبالا


انیس سو ساٹھ اور ستر کے عشرے کی انتہائی خوبصورت اور ہمہ جہت خوبیوں سے مالا مال اداکارہ مدھو بالا نے اپنی فلمی زندگی کا سفر نو سال کی عمر سے شروع کیا تھا۔ فلمساز اور ہدایت کار کیدار شرما نے انیس سو سینتالیس میں انہیں اپنی پہلی فلم ’ نیل کمل ‘ میں بطور ہیروئین سائن کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض تیرہ سال تھی۔ پھر محل، ترانہ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاؤڑا برج، کالا پانی، چلتی کا نام گاڑی جیسی کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے کام کیا۔ لیکن فلم مغل اعظم میں ان کی اداکاری اور ان کے لاجواب حسن کے بہت چرچے ہوئے۔

مدھو بالا کا فلمی سفر جتنا کامیاب رہا ان کی اپنی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔انہوں نے اپنے دور کے کامیاب اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار سے محبت کی۔ چھ سال تک ان کے درمیان دوستی رہی لیکن مدھو بالا کے والد عطاء اللہ خان گنڈہ پور کو ان کی دوستی پسند نہیں آئی اور یہ حسین جوڑی ٹوٹ گئی۔اس کے بعد مدھو بالا نےگلوکار کشور کمار سے شادی کی لیکن کم عمری میں ہی 1969 میں ان کا انتقال ہو گیا۔

مدھو بالا کا شمار بالی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ ان میں بلا کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی زبردست صلاحیت تھی۔ محکمہ ڈاک نے 2008 میں ان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔وہ ہر کردار میں وہ بخوبی ڈھل جاتی تھیں۔انڈین سنیما میں نرگس، مینا کماری اور نوتن جیسی اداکاراؤں کے دور میں مدھوبالا نے اپنی ایک منفرد چھاپ چھوڑی تھی۔