مرکزطیبہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تحصیل مرید کے میں واقع مرکز طیبہ جماعت الدعوہ کا ایک تعلیمی و فلاحی منصوبہ ہے۔ کئی ایکڑ پر پھیلے اس مرکز میں طلبا و طالبات کے لیے اسکولز، لڑکوں کے لیے سائنس کالج و ہاسٹل، دینی تعلیم کے لیے جامعہ الدعوہ اسلامیہ، لائبریری، مرکزی جامع مسجد سمیت دیگر ادارے قائم ہیں۔

مرید کے کے گائوں ننگل ساہداں میں واقع اس مرکز میں طلبا اور مقامی آبادی کے لیے جدید سہولیات سے آرستہ العزیز ہسپتال بھی قائم ہے۔