مستضد
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مستضدات سے رجوع مکرر)
| مناعی یا مدافعتی نظام اور اسکی شاخوں یا اقسام کا ایک شجری خاکہ جسمیں غلیل یا Y شکل کی ضد (antibody) کو قرص نما چھوٹے اجسام مستضدات (angtigens) سے تفاعل کرتے ہوۓ دیکھا جاسکتا ہے۔ |
|||
|
|
|||
|
|||
مستضد کو انگریزی میں ایٹی جن کہا جاتا ہے اور بعض اوقات اسکے لیۓ مستمنع کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے جسکی انگریزی immunogen یا امیونوجن استعمال ہوتی ہے۔ مستضد سے مراد کوئی بھی ایسا سالمہ ہوتی ہے کہ جو اگر جسم میں داخل (یا پیدا) ہو جاۓ تو وہ جاندار کے جسم میں ایک غیر ہونے کا احساس اجاگر کرتا ہے اور اسکو غیر ، اور خطرناک سمجھتے ہوئے جسم کا مدافعتی نظام متحرک ہو کر اسکے خلاف لڑنے اور اسکو ختم کرنے کیلیۓ ایسے اجسام بناتا ہے جنکو ضد (antibodies) کہتے ہیں۔