مسجد طوبٰی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مسجد طوبٰی
بنیادی معلومات
محل وقوع پاکستان کا پرچم کراچی, پاکستان
الحاق اسلام
صوبہ سندھ
ضلع کراچی
مذہبی یا تنظیمی حالت مسجد
معماری اوصاف
معمار ڈاکٹر بابر حمید چوہان
معماری قسم مسجد
معماری طرز اسلامی معماری
تکمیل 1969
تفصیلات
گنبد 1
چوڑائی گنبد (خارجی) 72 میٹر
مینار 1
بلندی مینار 70 میٹر
طوبٰی مسجد، کراچی

طوبٰی مسجد پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک خوبصورت مسجد جو مقامی سطح پر گول مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ مسجد طوبیٰ 1969ء میں کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں تعمیر کی گئی۔ یہ کورنگی روڈ کے قریب واقع ہے۔ مسجد طوبیٰ غالباً واحد گنبد کی حامل دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ کراچی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ مسجد طوبیٰ کو خالص سفید سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے گنبد کا قطر 72 میٹر (236 فٹ) ہے اور یہ بغیر کسی ستون کے صرف بیرونی دیواروں پر کھڑا ہے۔ مسجد طوبیٰ کا واحد مینار 70 میٹر بلند ہے۔ عبادت گاہ کے مرکزی وسیع و عریض کمرے میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔