مسلمانوں کی معصومیت
| انوسنس آف مسلمس | |
|---|---|
| ہدایات | الان روبرٹس |
| نمائش | 2012ء |
| وقت دورانیہ | 120 منٹ |
| زبان | انگریزی |
انوسنس آف مسلمس (انگریزی: Innocence of Muslims) جو پہلے انوسنس آف بن لادن (Innocence of Bin Laden) کے نام سے معروف تھی ایک اسلام مخالف امریکی فلم، جس کے نشر ہونے کے بعد مختلف عرب ممالک (مصر، تونس، یمن) میں امریکی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لیبیا میں پر تشدد احتجاج کے دوران 4 امریکی سفیر قتل ہوئے جن میں کرسٹوفر سٹیونز بھی تھا۔
اس فلم کو پادری ٹیری جونز نے بعض مصری تاریکین وطن کے تعاون سے عربی میں بھی براءة المسلمين کے نام سے ڈب کیا ہے۔ ان تارکین وطن میں نقولا باسیلی نقولا (Sam Bacile) کا نام سامنے آرہا ہے جو ایک قبطی الاصل مصری امریکی ہے۔
اس فلم میں محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کردار کشی کی گئی ہے اور جنس زدہ اور اغلام باز کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو تورات کی آیتوں کے ذریعہ قرآن کریم کو تشکیل دیتے ہوئے بتایا گیا ہے۔