مسٹینگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مسٹانگ سے رجوع مکرر)
مسٹانگ

مستنگ یا مسٹینگ مغربی شمالی امریکا کے پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں پائے جانے والے سخت جان اور آزاد گھومنے والے گھوڑے کا نام ہے۔ مسٹانگ اپنی خوبصورتی، رفتار، قوت برداشت اور آزاد روی کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی ان خصوصیات کی وجہ سے بے شمار چیزوں کے نام مسٹانگ پر ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

ساتویں صدی میں عرب افواج مدینہ سے دنیا کی فتح پر نکلیں تو ان کا ایک جنگی ہتھیار عربی گھوڑا بھی تھا عرب کے صحراؤں میں رہنے کی وجہ سے اس میں بے تحاشا قوت برداشت تھی اور نتھنے بڑے ہونے کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں میں زیادہ آکسیجن گیس جا سکتی تھی چنانچہ اسے زیادہ توانائی ملتی تھی۔ عرب فتوحات میں عربی گھوڑے کا بڑا ہاتھ ہے۔ 711ء ميں بنو امیہ کے دور میں عرب افواج اسی عربی گھوڑے پر سپین فتح کر رہیں تھیں۔ اس گھوڑے کا نام پھر اندلسین بھی پڑ گیا۔ مسلمانوں سے یہ گھوڑا ہسپانوی عیسائیوں کے ہاتھ لگا۔ کولمبس کے ساتھ یہ ہسپانوی اور عربی گھوڑا ایک نئی دنیا امریکہ پہنچا ہسپانویوں سے کچھ گھوڑے فرار ہو گئے اور جنگلوں میں رہنے لگ گئے۔ انکا نام مسٹینگ ہے۔

انگریزی لفظ مسٹانگ ہسپانوی لفظ میسٹینو سے بنا ہے۔

مسٹانگ ایک تیز دوڑنے والی امریکی کار فورڈ کا نام اور نشان