مسیح (ضدابہام)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مسیح سے مراد اردو میں عام طور پر حضرت عیسیALAYHE.PNG کی لی جاتی ہے اور چونکہ تاریخی دستاویزات میں درج ، عیسیALAYHE.PNG کے معجزات میں مردوں کو زندہ کردینا اور نابیناؤں کو بینائی عطا کرنا بھی شامل ہیں اسی بچانے یا نئی زندگی عطا کرنے کے تصور سے اردو میں یہ لفظ مسیح (مسیحا) بطور نجات دہندہ کے بھی متبادل استعمال میں دیکھا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اسی بچانے والے کے تصور سے بڑھ کر یہ لفظ مسیحا ، طبیب کے لیۓ بھی ادا کیا جاسکتا ہے اور کسی اور نجات دہندہ کے لیۓ بھی اور ایسا کرنے کے دوران عام طور پر کسی قسم کا مذہبی پس منظر یا نظریہ شامل نہیں ہوتا۔ انگریزی میں اسکا متبادل لفظ messiah آتا ہے جو مذکورہ بالا وجوہات ہی کی بنیاد پر savior کے طور پر بھی ادا کیا جاتا ہے۔

Christus Ravenna Mosaic.jpg

اشتقاقیات[ترمیم]

اپنی اصل الکلمہ میں مسیح کا لفظ عربی ہی کے ایک لفظ ، سیح (سَی + یَح) سے ماخوذ ہے جو بذات خود سح سے بنا ہوا لفظ ہے۔ سح کے بنیادی معنی ؛ (کچھ) لگانے ، پھیرنے ، ڈالنے (smear) اور بہاؤ ، سیلان (flow) وغیرہ کے ہوتے ہیں[1]۔ سح کے اول الذکر معنوں یعنی پھیرنے سے عربی اور اردو میں لفظ مسح (anointing)بھی بنایا جاتا ہے[2] جبکہ اس کے بعد الذکر معنی یعنی بہاؤ کا مفہوم اختیار کرتے ہوئے اسی سے سیح بنایا جاتا ہے جس کے معنی ، چلانے والے کے ہوتے ہیں ، اور چونکہ حضرت عیسیALAYHE.PNG کے بارے میں بائبل میں مسح کرنے کا ذکر آتا ہے اور وہ مردوں کو زندہ بھی کر دیا کرتے تھے یعنی ان کو چلا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے مسیح کے بنیادی معنوں میں (کسی مذہبی شے ، تیل ، پانی وغیرہ سے) مسح کیا ہوا اور مردوں کو چلانے والا دونوں مفاھیم شامل ہیں[3]۔ اتمامِ حجت کے لیۓ یہ تذکرہ بھی ضروری محسوس ہوتا ہے کہ اسی سح سے ماخوذ سیح (یعنی چلانے والا) سے اردو کے الفاظ سیاح (یعنی بہت سفر کرنے والا) اور سیاحت (یعنی طویل سفر) بھی اخذ کیے جاتے ہیں ، اول الذکر کے لیۓ انگریزی میں tourist اور بعد الذکر کے لیۓ tourism کے الفاظ آتے ہیں۔

متعلقہ صفحات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ایک روۓ خط عربی لغت میں لفظ سح کا اندراج۔
  2. ^ مسیح کی طرح سح سے بنے لفظ ، مسح کے معنی۔
  3. ^ ایک اردو لغت میں لفظ مسیح کا مفہوم۔
Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے: ایک جیسے نام والے صفحات کی ضد ابہام فہرست۔ اگر کسی اندرونی رابطے نے آپکو اس صفحہ تک پہنچایا ہے تو، آپ اس رابطے کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ رابطہ درست اور متعلقہ صفحہ کی جانب ہو جائے۔ ضد ابہام کی تفصیل کیلیے دیکھیے ضد ابہام (فی الحال انگریزی میں)