مشعاحد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
یہ ایک دور رس ریڈار ہے،جس کا مقصد فضاء میں موجود اشیاء کا پتا لگانا ہے۔

مشعاحد (radar)، ایک نظام جو برقناطیسی امواج استعمال کرتے ہوئے متحرک اور ساکن اجسام مثلاً ہوائیہ، بحرینہ اور ناقلات وغیرہ کی حد، ارتفاع، سمت اور رفتار کی شناخت کرتا ہے.

تسمیات[ترمیم]

مشعاحد یا مشاحد دراصل مشعہ انکشاف و حد شناسی سے مشع، ا اور حد کا مرکب لفظ ہے. اِسے انگریزی میں ریڈار یا راڈار یعنی Radar کہاجاتا ہے جو Radio Detecting and Ranging کی مختصر حالت ہے.

طریقۂ کار[ترمیم]

فضاء میں حرکت کرتی ہوئی کسی چیز کی رفتار اور سمت کا تعین کرنے کے لیے اِن موجوں یعنی برقی لہروں کو ایک خاص قسم کے مُحاس (Antenna) سے نشر (transmit) کیا جاتا ہے۔ یہ محاس یا اینٹینا نہ صرف ان لہروں کو دور دراز چیزوں پر مرکوز کر سکتا ہے بلکہ ان چیزوں سے ٹکرا کر واپس آنے والی لہروں کو وصول بھی کرسکتا ہے۔ واپس آنے والی لہریں بعید نُما جیسے پردے پر اُس شے کا ہیولہ مرتب کرتی ہیں۔ اس عمل سے یہ بھی معلوم پڑ جاتا ہے کہ ریر معائنہ شے کس سمت میں، کتنے فاصلے پر اور کس رفتار سے حرکت کررہی ہے۔ دشمنوں کے جہازوں کا سراغ لگانے ان کی نقل و حمل کو بھانپنے کے لئے ریڈار استعمال کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر مُحاس گردش کرنے والا یا افقی انداز میں جھولنے والا ہوتا ہے۔ اسکی یہ حرکت پورے اُفق کی نگرانی کر سکتی ہے۔

مزید دیکھئے[ترمیم]