مصفوفہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

سائنس و ریاضیات میں مصفوفہ (Matrix) کا لفظ بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسکا مطلب مختلف شعبہ جات میں مختلف ہوا کرتا ہے مگر اسکے باوجود اس کے مفہوم میں ایک بات مشترک ہوتی ہے اور وہ ہے ایک ترتیب ؛ اور اسی وجہ سے اسکو مصفوفہ کہا جاتا ہے۔ خواہ کوئی بھی شاخ علم ہو، بنیادی طور پر مصفوفہ کا لفظ ایسے وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کسی بھی شۓ (یا جزء یا اعداد یا سالمات وغیرہ) کی تنظیم یا ترتیب یا انکے منظومہ (Array) کی بات آرہی ہو۔

  • عربی میں matrix کے لیۓ قالب ، صرف منبع اور سانچے کے معنوں میں آتا ہے جو کہ اسکے سائنسی اور ریاضیاتی معنوں (arrayed composition) سے بہت الگ ہے۔ یعنی قالب کے عمومی گفتار میں معنی mould اور templet کے ہوتے ہیں یعنی ڈھالنا وغیرہ۔ templet کے لیۓ سانچہ استعمال ہو رہا ہے۔ mould کے لیۓ طب الاسنان میں میں قالب آتا ہے۔ ریاضی میں matrix کا مفہوم سانچے یا ڈھالنے کا نہیں ہے، یہاں matrix سے مراد لکیری الجبرا وغیرہ میں قیمتوں کی قطاروں اور ستونوں کے array کی ہوا کرتی ہے اور اسکا بہتر متبادل صف سے مصفوفہ ہی آتا ہے۔ علم ریاضی میں دیکھیے میٹرکس (Matrix)۔
  • علم حیاتیات میں یہ لفظ عام طور پر خلیات کے مابین موجود نسیج کیلیۓ اختیار کیا جاتا ہے جو کہ ظاہر ہے کہ بیرون خلوی ہوتی ہیں۔ جبکہ اسے درون خلوی ساختوں (جیسے مائٹوکونڈریا میں اور گالجی جسم میں) کیلیۓ بھی ادا کیا جاتا ہے۔


Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ ضد ابہام صفحات کی مزید تفصیل کیلیے ملاحظہ فرمائیں ویکیپیڈیا:ضد ابہام