مصنعِ مشترکہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مصنع مشترکہ (shareware) سے مراد ، حقوق نسخہ (copyright) کے حامل ایسے مصنعات لطیف (softwares) کی ہوتی ہے کہ جس کی بلا معاوضہ تقسیم کاری تو کی جاتی ہے لیکن ایسا (عموماً) تجرباتی اور آزمائشی (trial) بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور یا پھر انکا مقصد کاروباری لحاظ سے صارف کو راغب کرنے کے لیۓ یہ موقع فراھم کرنا ہو سکتا ہے کہ وہ مکمل فعال مصنع لطیف خریدنے سے قبل چاہے تو مصنع مشترکہ کی مدد سے اس کی آزمائش کر سکتا ہے۔ عام طور پر ایسے مصنعات لطیف اپنی فعالیت ، دستیابی اور یا پھر استعمال میں سہولت کی مکمل خدمات رکھنے کے بجاۓ مذکورہ بالا خصوصیات میں کسی نا کسی حد تک محدودیت کا شکار ہوتے ہیں یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان میں کسی حد اپنی مکمل فعالیت سے محرومی اور طرازی قیود (technical restrictions) پائی جاتی ہیں۔ مصنع مشترکہ کی اصطلاح ، مشترکہ اور مصنع یعنی ware کے الفاظ کا مرکب ہے اور اسے سب سے پہلے Bob Wallace نے متعارف کرایا تھا۔