معالجۂ کیمیائیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بنیادی طور پر تو معالجۂ کیمیائیہ (chemotherapy) کے دائرۂ کار میں وہ تمام اقسام کے معالجات آجاتے ہیں جو کہ کسی بھی طور کسی مرض کے علاج کے سلسلے میں کیمیائی اجزاء کا استعمال کرتے ہوں اور خلیات کو فنا کرتے ہوں؛ لیکن علم طب اور بطور خاص علم الاورام میں یہ معالجاتی اصطلاح ، سرطان کے کیمیاوی علاج کے لیۓ ہی اختیار کی جاتی ہے اور اس سے مراد سرطانی خلیات کے خاتمے کی ہی لی جاوے ہے۔ اب چونکہ سرطان کے لیۓ ورم (tumor) کی اصطلاح بھی مستعمل ہے اسی وجہ سے اس اصطلاح کو بعض اوقات معالجہ ضد الورم (antineoplastic) کے متبادل بھی اختیار کیا جاتا ہے۔