معاونت:ترمیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خوش آمدید
اردو ویکیپیڈیا کو سیکھنے کے لیے تشریف آوری کا شکریہ

مختصر تعارف

خوش آمدید، اردو ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرۃ المعارف یا انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں ہر کوئی ترمیم کر کے اس میں معلومات کا اضافہ کر سکتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے جیسا کہ انگریزی ویکیپیڈیا اور کئی زبانوں میں ویکیپیڈیا ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا میں ترمیم کرنا آسان ہے۔ بس تھوڑی سی مشق سے آپ خود اس میں ترمیم کرنے، نئے نئے مضامین شامل کرنے اور پہلے سے موجود مضامین کو زیادہ بہتر بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک نہایت دلچسپ اور مفید عمل ہے۔ یہ عمل آپ کی ذاتی معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافے کا بھی باعث ہوتا ہے۔

اس حصے میں آپ کو اردو ویکیپیڈیا میں ترمیم کرنے کے لیے بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ تاکہ آپ جلد سے جلد معیاری مضمون لکھنے کے قابل ہو سکیں۔

شمارندہ کو اردو قابل بنانا

سب سے پہلا مرحلہ آپ کے شمارندہ (کمپیوٹر) کو اردو لکھنے اور پڑھنے کے لیے تیار کرنا ہے، جو کہ ایک نہایت ہی آسان مرحلہ ہے، اگر آپ کا شمارندہ پہلے ہی سے اردو لکھنے اور پڑھنے کے قابل ہے تو آپ براہ راست ترمیم سیکھنے کے صفحات پر جا سکتے ہیں۔

اپنے شمارندہ کو اردو قابل بنانے کے لیے درج ذیل روابط سے مدد لے سکتے ہیں۔

ترمیم کرنا۔

"ترمیم کریں" کے صفحے پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں

اردو ویکیپیڈیا کی سب سے بنیادی اور اہم خاصیت "ترمیم" کا ربط ہے۔ یہ ربط آپ کو اردو ویکیپیڈیا کے ہر مضمون یا صفحے پر نظر آئے گا ما سوائے چند ایک حساس صفحات کے، آپ کسی کی صفحے کے اوپری حصے پر موجود "ترمیم" کے ربط پر کلک کرکے ترمیم کرنے والے صفحے پر پہنچ جاتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔ یہاں پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ مضموں کے ترمیم کریں والے صفحے پر پہنچ جائیں گے یا اگر آپ نے کوئی نیا مضمون شروع کیا ہے تو ترمیم کریں والا صفحہ خالی ہوگا۔ یہاں آپ اپنا معلوماتی مواد ڈال سکتے ہیں۔

اپنے تجربات ریت خانے میں کریں

اشارہ: اردو ویکیپیڈیا کی ترمیم کو سمجھنے کے لیے سب سے بہتر ذریعہ ریتخانے کا ربط ہے جہاں جا کر اور ترمیم کے ربط پر کلک کرکے آپ جو چاہیں ٹیسٹ یا اپنے تجربات کر سکتے ہیں۔ ریت خانے میں ترمیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مشورہ یہی ہے کہ آپ یہاں سے سیکھی جانے والی تمام چیزیں رتیخانے میں پرکھیں۔

نمائش

جہاں پر آپ ترمیم کر رہیں ہوں گے اس صفحے کی نچلی طرف ایک نمائش کا ربط ہے۔ یہ ربط نہایت فائدہ مند ہے۔ اپنی ترمیم کر چکنے کے بعد، اس کو محفوظ کرنے سے پہلے بعد آپ نمائش پر کلک کرکے اس کی اردو ویکیپیڈیا پر ظاہری شکل کو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ آپ کی ترمیم یہاں کلک کرنے سے محفوظ نہیں ہو جائے گی۔

ترمیم کریں کے صفحہ کی نچلی جانب کا حصہ

خلاصہ

نمائش کرنے کے بعد اگر آپ اپنے ترمیم شدہ مضمون سے مطمئن ہیں تو خلاصہ والی جگہ پر آپ اپنی ترمیم کے متعلق مختصراََ ایک آدھ لائن لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کی ترمیم معمولی ہے تو معمولی ترمیم والے خانے کو ٹک کر دیں اور اگر آپ چاہتے ہیں یہ ترمیم شدہ صفحہ آپ کی میری زیر نظر فہرست میں شامل ہو جائے تو یہ صفحہ زیر نظر کیجئے والے خانے کو بھی ٹک کر دیں۔

نیا صفحہ

نیا صفحہ یا نیا مضمون لکھنے کے لیے آپ سب سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ کہیں اس سے پہلے اسی مضمون کے نام سے یا اسی عنوان سے ملتا جلتا مضمون پہلے ہی سے اردو وکی پیڈیا پر موجود تو نہیں ہے۔ یہ اطمینان کرنے کے لیے آپ اردو ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحے پر موجود دائیں جانب تلاش کے خانے میں میں کوئی بھی نمائندہ لفظ یا چھوٹا فقرہ لکھ کر تلاش کے بٹن پر کلک کریں کریں۔ ایسا کرنے سے اس لفظ سے متعلقہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود تمام مواد ایک فہرست کی شکل میں آپ کے سامنے آجائے گا۔ اگر آپ کو متعلقہ صفحہ نہ مل سکے کہ جس کے بارے میں آپ مواد شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ نیا مضون شروع کر سکتے ہیں۔

نئے مضمون کی شروعات آپ نیچے دیئے گئے خانے میں بھی اپنا عنوان لکھ کر کر سکتے ہیں۔

 

نئے مضمون کا عنوان درج کریں

اصول

  • ایک لفظ لکھنے کے بعد ضرور ایک خالی جگہ چھوڑیں۔ اور بلاوجہ لفظ کے دوران خالی جگہ استعمال مت کریں۔
  • صفحات کے نام میں زیر، زبر، پیش وغیرہ اور انگریزی حروف (دیگر زبانیں بھی) جس قدر ممکن ہو استعمال نہ کیے جائیں۔
  • کہانیاں مت لکھیں۔
  • آئین وکی پیڈیا کی پاسداری کریں۔

اندرونی روابط

اردو ویکیپیڈیا پر پڑھتے ہوئے آپ کو اکثر نیلے رنگ اور لال رنگ کے روابط نظر آئیں گے۔ (مثلا: کراچی کا موجودہ علاقھ قدیم یونانیوں کو چند ناموں سے واقف تھا: کروکولا، جہاں سکندر اعظم وادی سندھ میں اپنی مھم کے بعد، ۔۔۔۔۔۔۔ ) نیلے رنگ میں موجود روابط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے پیچھے اس کے متعلق الگ مضمون یا مواد موجود ہے۔ جبکہ لال رنگ کے روابط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے متعلق ابھی مضمون موجود نہیں ہے۔ اگر آپ سرخ رنگ میں موجود کسی بھی ربط کو کلک کریں گے تو یہ آپ کو ایک ترمیم کریں والے صفحے پر لیجائے گا۔ جہاں پر اگر آپ کچھ مواد ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال کر محفوظ کر سکتے ہیں۔

تراش خراش

اردو ویکیپیڈیا پر تراش خراش یا formatting کرنا ، عام ورڈ پروسیسنگ پروگرامز سے ذرا مخلتف ہے لیکن یہ مشکل ہر گز نہیں بلکہ یہ عمل ایک معیاری مضمون لکھنے کے لیے نہایت مددگار اور مفید ہے۔ مثلا سرخیوں (headings) وغیرہ خودبخود بن جاتی ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر تراش خراش کرنے کے لیے ایک الگ آسان سی زبان استعمال ہوتی ہے جسے وکی ٹیکسٹ یا وکی مارک اپ کہتے ہیں۔

وکی مارک اپ کے چند بنیادی الفاظ نیچے ایک جدول میں پیشں کیے گئے ہیں جو کہ ایک عام لیکن معیاری مضمون لکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس میدان میں بالکل نئے ہیں تو مزید مدد حاصل کرنے لیے آپ اردو ویکیپیڈیاپر پہلے سے موجود صارفین سے بھی مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے دیکھیں معاونت:ترمیم

تفصیل آپ جو لکھیں گے جیسا نظر آئے گا
ترمیم کرنے والے صفحات پر لکھیں
ترچھی لکھائی

''ترچھی لکھائی''

ترچھی لکھائی

جلی لکھائی

'''جلی لکھائی'''

جلی لکھائی

جلی اور ترچھی لکھائی

'''''جلی اور ترچھی لکھائی'''''

جلی اور ترچھی لکھائی

اندرونی ربط

(ویکیپیڈیا کے اندر اندر)

[[صفحے کا نام]]
[[صفحے کا نام|ٹیکسٹ جو کہ نظر آئے]]

مثال کے طور پر

(ویکیپیڈیا کے اندر اندر)

[[کراچی]]
[[کراچی|صوبہ سندھ کا دارلحکومت]]

کراچی
صوبہ سندھ کا دارلحکومت

کسی دوسرے صفحے پر لے جائیں

#redirect [[مطلوبہ صفحہ]]

1. redirect مطلوبہ صفحہ

بیرونی ربط

(دوسری ویب سائٹس کے لیے)

[http://www.example.com]
[http://www.example.com ٹیکسٹ جو نظر آنا چائیے]
http://www.example.com

[1]
ٹیکسٹ جو نظر آنا چائیے
http://www.example.com

اپنے دستخط کریں
تبادلہ خیال کے صفحات پر

~~~~

Username 01:07,
24 اکتوبر 2014 (UTC)

سرخیاں اور پیرا گراف بنانا
مختلف سائز کی

سرخیاں

==درجہ اول==
===درجہ دوم===
====درجہ سوم====
=====درجہ چہارم=====

درجہ اول

درجہ دوم

درجہ سوم

درجہ چہارم
بلٹ فہرست

* ایک
* دو
** ایک اعشاریہ دو
* تین

  • ایک
  • دو
    • ایک اعشاریہ دو
  • تین
نمبروں والی فہرست

# ایک
# دو
## ایک اعشاریہ دو
# تین

  1. ایک
  2. دو
    1. ایک اعشاریہ دو
  3. تین
تصویروں کا استعمال
 
Thumbnail image

[[Image:Wiki.png|thumb|تصویر کے متعلق فقرہ]]

تصویر کے متعلق فقرہ

تبادلہ خیال کے صفحات

تبادلہ خیال کا ربط جو کہ ہر صفحہ کی اوپری دائیں جانب موجود ہے
تبادلہ خیال میں لکھتے وقت اپنے دستخط ضرور کریں

اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہر صفحے کے اوپری حصے میں تبادلہ خیال کا ربط ہوتا ہے۔ جہاں پر کلک کر کے آپ متعلقہ صفحے کے بارے میں اپنے خیالات، سوالات اور خدشات کا کھل کر اظہار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ تبادلہ خیال کے صفحہ پر اپنے خیالات لکھ چکے ہیں تو ان خیالات کے آخر میں محفوظ کرنے سے پہلے اپنے دستط کر دیں۔ آپ اپنے دستخط ~~~~لکھ کر یا تصویر میں موجود ربط پر کلک کر کے، کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اگر آپ رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا صارف نام (user name) اور وقت ظاہر ہو گا، اور اگر آپ غیر رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا IP Address ظاہر ہو گا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت سرخیوں اور پیراگرافنگ کا خیال رکھیں۔ اگر تبادلی خیال کے صفحات پر بحث پہلے ہی سے جاری ہے تو اپنی بات کو ترتیب سے ساتھ متعلقہ جگہ پر ہی لکھیں۔

ہمیشہ یاد رکھیں

صفحہ اول کے اوپری بائیں جانب موجود ربط
  • کھاتہ بنائیں (رجسٹریشن کر وائیں)
کھاتہ بنائیں یا اندارج کریں کا صفحہ
اردو ویکیپیڈیا پر مستقل صارف بننے کے لیے آپ اپنی رجسٹریشن کروالیں۔ جو کہ مفت ہے۔ اپنی ہر ترمیم سے پہلے بہتر ہے کہ آپ اسے صارف نام سے (user name) سے داخل ہوں اور ترامیم کریں۔ رجسٹریشن کے لیے اس ربط پر جائیں۔ کھاتہ بنانے کے بعد تعارف کے صفحے پر اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں