معاونت:جادوئی الفاظ برائے مبتدی صارفین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

جادوئی الفاظ میڈیاویکی مصنع لطیف میں ان الفاظ کو کہا جاتا ہے جن میں قوسین اور زیریں خطوط (underscore) موجود ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ مفہوم الفاظ کی حالیہ قدر معلوم ہوتی ہے۔ ان کا استعمال سانچہ جات میں کثرت سے ہوتا ہے۔

اقسام[ترمیم]

جادوئی الفاظ تین اقسام پر مشتمل ہیں:

  1. رویہ بدیلات: ایسے الفاظ جن کے گرد زیریں خطوط موجود ہوں۔ جیسے __NOTOC__
  2. متغیرات: بڑے الفاظ جن کے گرد دوہرے قوسین ہوں۔ جیسے {{PAGENAME}}
  3. نحوکار دالہ جات: یہ الفاظ بیانات اور کلیدی الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں (جن میں بعض الفاظ # سے شروع ہوتے ہیں) ان میں بھی دوہرے قوس اس کے بعد وقف توضیحی (colon) ہوتا ہے، اس کے بعد محددات لکھے جاتے ہیں۔ {{#expr:2+2}}

یادداشتیں[ترمیم]

اکثر جادوئی الفاظ زیادہ حساس نہیں ہوتے تاہم بعض میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے

  • "{{SITENAME}}" کے ذریعہ ویکیپیڈیا درج ہوگا جبکہ "{{sitename}}" سے سانچہ:Sitename درج ہوگا۔