معاونت:مدونات میں وکیپیڈیا ربط
وکیپیڈیا سے
مدونہ لکھتے ہوئے اکثر قاری کو کسی لفظ یا اصطلاح کی تعریف بتانا ضروری ہو جاتا ہے۔ مگر اس سے لکھاری کے خیالات کا سلسہ ٹوٹ جاتا ہے اور تحریر بے ربط ہو جاتی ہے۔ پھر پڑھنے والے علم کے مختلف درجہ پر ہوتے ہیں، کچھ کو تفصیل کی ضرورت ہو گی، کچھ کو بے فائدہ تفصیل بری لگے گی۔ اس مسئلہ کا آسان حل وکیپیڈیا پر اس اصطلاح کا ربط دے دینا ہے۔ لکھنے والے کے لیے یہ کام آسان بنانے کے لیے مختلف مدونہ سازوں نے plugin بنائے ہیں۔ مثلاً Wordpress کے لیے wikipedia autolink[1] موجود ہے۔ اس کے استعمال سے آپ یوں لکھیں:
عظیم شہر [W:راولپنڈی] شمال کی جانب ہے۔
تو یوں ظاہر ہو گا
- عظیم شہر راولپنڈی شمال کی جانب ہے۔
تنصیب کے بعد آپ کو اپنے ورڈپریس کے مدونہ میں
- DASHBOARD / PLUGINS
میں جا کر اس plugin کو مجاز کرنا ہو گا۔ اس کے بعد
- DASHBOARD / PLUGINS / Wikipedia
میں localization code کو ur لکھنا ہو گا۔