معاونت:ڈھنگ پرچہ
وکیپیڈیا سے
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
متصفح جال |
web browser |
[ترمیم] مرض: الفاظ بہت چھوٹے ہیں
علاج: الفاظ بہت چھوٹے یا بہت بڑے معلوم ہوتے ہیں؟ آپ کا متصفح جال اس کا علاج کر سکتا ہے۔ فونٹ بڑا کرنے کے لیے اپنے کلیدی تختہ پر + CTRL دباؤ۔ فونٹ چھوٹا کرنے کے لیے - CTRL دباؤ۔ یا CTRL کلید دبائے ہوئے فارہ کا پہیہ گھماؤ۔
[ترمیم] مرض: الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں
حروف جڑے ہوئے نہیں، یا کچھ حروف کی جگہ مربع ڈبے نظر آ رہے ہیں؟
علاج 1: سب سے پہلے یہ اطمینان کر لو کہ آپ کا متصفح جال encoding UTF-8 پر پڑا ہے۔ فائرفاکس میں
ALT / View / Character Encoding / Unicode (UTF-8)
اس کے علاوہ آپ چاہو تو معین encoding بھی utf-8 مقرر کر سکتے ہو۔ فائرفاکس میں
ALT / Tools / Options / Fonts & Colors / Advanced / Character-Encoding / Unicode (UTF-8)
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وکیپیڈیا کے تجویز کردہ فونٹ آپ کے پاس نصب نہیں یا آپ کے متصفحجال کو بھاتے نہیں۔ "Tahoma" فونٹ ورژن 3.0 (یا کوئی اور تجویز کردہ فونٹ) ڈھونڈ کر نصب کر کے دیکھو۔
علاج 2: اپنے متصفحجال کی ترجیہات میں عربی کے لیے ایسا فونٹ منتخب کرو، جو اردو صحیح دکھا سکتا ہو، مثلاً نفیس ویب نسخ۔ فائرفاکس میں
Tools / Options / Content (tab) / Advanced / Fonts for Arabic
اور یہاں اپنے اردو قابل فونٹ تجویز متخب کرو۔ یاد رہے کہ لینکس پر ترجیہات Tools/Options کی بجائے Edit / Preferences میں ہوتی ہیں۔
علاج 3: وکیپیڈیا کی style-sheet میں تجویز کردہ اشیاء میں سے کسی کو بھی آپ اپنی تجویز کردہ سے ڈھانپ سکتے ہیں۔ اگر آپ نے "ترجیہات" میں monobook skin کا انتخاب کیا ہے، تو آپ ایک نیا صفحہ بنائیں، جس کا نام
user:YOUR_USER_NAME/monobook.css
ہو, جہاں YOUR_USER_NAME آپ کا وکیپیڈیا پر صارف نام ہے۔ (اگر آپ وکیپیڈیا پر اس وقت اندراج ہیں، تو یہ مطلوبہ monobook.css صفحہ ہے۔) اب اس صفحہ پر آپ اپنی تبدیلیاں لکھ کر صفحہ محفوظ کر دو۔ مثلاً تمام جگہ فونٹ تبدیل کرنے کے لیے، یہ سطر لکھو
* {font-family:Nafees, "Nafees Web Naskh" !important;}
اس تبدیلی کو لاگو ہونے کے لیے آپ کو وکیپیڈیا میں داخل ہونا ضروری ہو گا۔ اب آپ کا فونٹ نفیس ویب نسخ چالو ہو جائے گا۔
مثال کے لیے دیکھو صارف:Urdutext/vector.css۔
[ترمیم] مرض: وکیپیڈیا کے فونٹ بھونڈے ہیں
علاج: کیا وکیپیڈیا کے فونٹ آپ کے شمارندہ پر بھدے نظر آتے ہیں؟ جیسا کہ اوپر بیان ہؤا، آپ وکیپیڈیا پراپنا کھاتہ بنا کر اپنی style-sheet لاگو کر سکتے ہو۔ یہ ڈھنگپرچہ آپ کے صارف صفحہ کا ذیلیصفحہ کے بطور بنانا ہو گا ۔اگر آپ نے "ترجیہات" میں monobook skin کا انتخاب کیا ہے، تو آپ ایک نیا صفحہ بنائیں، جس کا نام
user:YOUR_USER_NAME/monobook.css
ہو, جہاں YOUR_USER_NAME آپ کا وکیپیڈیا پر صارفنام ہے۔ (اگر آپ وکیپیڈیا پر اس وقت اندراج ہیں، تو یہ مطلوبہ monobook.css صفحہ ہے۔) تمام جگہ فونٹ تبدیل کرنے کے لیے، یہ سطر لکھو
* {font-family:Tahoma !important;}
اس تبدیلی کو لاگو ہونے کے لیے آپ کو وکیپیڈیا میں داخل ہونا ضروری ہو گا۔ اب آپ کا فونٹ" تاہوما" چالو ہو جائے گا۔ کسی دوسری موقع جال پر اگر یہ مسلئہ درپیش ہو، تو آپ اُوپر والی سطر "test styles" "bookmarklet" میں لکھ کر نافذ کر سکتے ہو۔[1]
[ترمیم] مرض: لکھتے ہوئے اردو اور انگریزی کی ملی جلی عبارت گُڈمُڈ دِکھے
علاج 1: متصفح جال (web browser) میں جب انگریزی اور اردو ایک ہی عبارت میں لکھے جاتے ہیں تو صفحہ کو "دائیں سے بائیں" اور "بائیں سے دائیں" دیکھنے کی صلاحیت سے لکھتے وقت بہت آسانی رہتی ہے۔ اپنے متصفحجال میں BIDI کو مجاز کرو۔ اگر آپ فائر فاکس استعمال کرتے ہیں تو اس صلاحیت کو چالو کرنے کا طریقہ یہ ہے: 
- براوزر کے "موقع سطر" میں لکھو "about:config" اور enter کلید دباؤ۔
- اور Filter میں تلاش کرو "bidi" (اور enter کلید دباؤ)
- اب "bidi.browser.ui" پر فارہ سے دائیں کلک کر کے اسے "true" کر دو۔
اس کے بعد آپ فائرفاکس میں لکھتے وقت فارہ سے دائیں کلک کر کے (context menu) میں "Switch text direction" کا انتخاب کر سکتے ہو۔ اسی طرح عام صفحوں پر "Switch page direction" کا انتخاب ممکن ہو جائے گا۔ اس بدیل کے لیے راہِمختصر تین کلید تولیف CTRL SHIFT X ہے۔
علاج 2: وکیپیڈیا میں داخل ہونے کے بعد صفحہ کے اُوپر "میری ترجیحات" پر کلک کرو۔ ترجیحات میں gadget tab کا انتخاب کرو۔ وہاں "زبان امداد" کے زیر "directional control" کو نشان زدہ کر کے صفحہ محفوظ کر دو۔ اب جب آپ کسی صفحہ میں ترمیم کرو گے تو دو رُخی تظبیط کے زِرَیہ آپ کو نظر آئیں گے جس سے آپ عبارت کا رُخ دائیں بائیں کر سکتے ہو۔
[ترمیم] مرض: کیا وکیپیڈیا پر mouse سے type کریں؟
جی نہیں، وکیپیڈیا پر فارہ سے نہیں لکھا جاتا! اس کے لیے اردو کلیدی تختہ اپنے شمارندہ پر نصب کریں۔ وکیپیڈیا کے عبارت ڈبے کے نیچے جو "آ ا ب پ" کی تختی نظر آتی ہے وہ صرف ایسے حروف ڈالنے کے لیے ہے، جو آپ کے کلیدیتختہ پر موجود نہ ہوں۔
[ترمیم] مرض: اردو کلیدیتختہ نہیں
اگر کسی وجہ سے شمارندہ پر اردو کلیدیتختہ چالو نہیں یا شمارندہ پر تنصیب کا آپ کو اختیار نہیں، تو عارضی طور پر آپ وکیپیڈیا keyboard gadget استعمال کر سکتی ہو۔ اس کے لیے اپنے وکیپیڈیا کھاتہ میں داخل ہو۔ صفحہ کے اُوپر میری ترجیحات پر کلِک کرو۔ پھر Gadgets (tab) پر کلک کرو، اور اردو کلیدی تختہ آزمائشی کا انتخاب کر کے صفحہ محفوظ کر دو۔ اب آپ وکیپیڈیا پر اردو لکھ سکتی ہو۔ یہ صوتی تختہ ہے، جس کا نقشہ یوں ہے:
|
|
[ترمیم] مرض: HTML کا استعمال؟
کیا وکیپیڈیا پر لکھتے ہوئے وراۓمتن زبان تدوین کا استعمال جائز ہے؟ میڈیاوکی (وکیپیڈیا) کی اپنی زبان تدوین ہے جس کا استعمال کرنا چاہیے (دیکھو)۔ البتہ بعض مقامات پر کچھ html constructs کا استعمال کیا جا سکتا ہے، مثلاً
- تمام انگریزی قطعہ لکھنے کے لیے
<div align="left" dir="ltr">
this is english text, left aligned, and direction from left-to-right (ltr).
</div>
div کا استعمال۔
London (ontario)کو یوں<code dir="ltr"> London (ontario) </code>نہ لکھا جائے تو اسطرح London (ontario) نظر آئے گا۔- a2 کے لیے لکھو
a <sup> 2 </sup> - اگرچہ جدول بنانے کے لیے میڈیاوکی کی زبانِ تدوین کے اپنے construct ہیں، مگر یہ جدول HTML میں ہی ترجمہ ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ HTML جدول سے زیادہ مانوس ہیں، تو HTML جدول استعمال کرنے میں کوئ حرج نہیں۔
[ترمیم] مرض: یکرمزی تظبیط حروف کا استعمال؟
وکیپیڈیا پر لکھتے ہوئے کیا یکرمزی تظبیط حروف کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ چونکہ یہ حروف نظر نہیں آتے اس لیے ان کے استعمال سے بعد میں عبارت میں ردّ وبدل میں دشواری پیش آئے گی، اس لیے ان کی بجائے html کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ البتہ تظبیط حرف zwnj کا استعمال ایسے دو الفاظ جو ایک معروف اصطلاح بناتے ہوں کے درمیان کیا جا سکتا ہے، مثلاً "برقی خط" کو "برقیخط" لکھنے کے لیے۔
[ترمیم] مرض: وکیپیڈیا پر پچیدہ ریاضی کس طرح لکھوں؟
ریاضی کے لیے وکیپیڈیا کی زبان تدوین TeX سے ادھار لی گئ ہے۔ آپ بآسانی اسے سیکھ سکتے ہو (دیکھو)۔
[ترمیم] مرض:diagram کس طرح بناؤں؟
اکثر مُخط آپ کو انگریزی وکیپیڈیا (یا commons:) سے مل جائیں گے۔ جو تصاویر commons میں ہوں ان کو اردو وکیپیڈیا پر زبر اثقال مت کریں، صرف نام دینے سے تصویر یہاں نمودار ہو جائے گی، مثلاً:
[[Image:example_from_commons.svg]]
انگریزی وکیپیڈیا کے اکثر مخط commons سے ہی لیے گئے ہوتے ہیں۔ اگر آپ خود مُخط بنانا چاہو تو بہتر ہے کہ ایسا مصنع لطیف استعمال کرو جو svg یعنی scalable vector graphics میں ملف محفوظ کرتا ہو۔ اس کے لیے مشہور Inskscape[2] ہے۔
[ترمیم] مرض: پسمنظر بہت زیادہ روشن ہے
علاج 1: اپنے monitor کی brightness اور contrast سے کھیلیں۔
علاج 2: Graphics driver کی ترتیبہ میں دیکھو۔ لینکس پر xgamma اَمر۔
علاج 3: متصفح جال کی ترجیہات میں پسمنظر رنگ سفید کی بجائے اپنی پسند کا کر لیں۔ فائرفاکس میں
Tools / Preferences / Content tab / Colors / pick Text & background colors Uncheck "allow pages to choose their own colors"
علاج 4: علاج 3 کے استعمال سے صفحات میں یکسانیت آ جاتی ہے۔ فائرفاکس میں اس کا بہتر علاج zap white background bookmarklet کا استعمال ہے۔[3]

