مقداریہ لونی حرکیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مقداریہ لونی حرکیات (quantum chromodynamics) کو اختصار کے ساتھ م ل ح (QCD) بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد ایک ایسے نظریۓ کی ہوتی ہے کہ جس میں قوی تفاعل (strong interaction) کے پس منظر میں یہ کہا جاتا ہے کہ کوارک (quarks) کی لونی خصوصیات (color properties) اصل میں غرایات (gluons) کے زریعۓ سے آپس میں بندھی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس کو لونی حرکیات (chromodynamics) سے تشبیہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ قوی تفاعل یعنی strong interaction کے لیۓ لونی قوت (color force) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اس بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ مقداری لونی حرکیات دراصل قوی تفاعل یا Strong interaction میں ایک نظریاتی علم ہے جو کہ بطور خاص بنیادی ذرات کے رنگ بار (color charge) سے قربت رکھتا ہے۔ مقداری لونی حرکیا ت ایک خاص قسم کا مقداری میدانی نظریہ ہے جسے غیر ابیلیئن مقیاسی نظریہ (non-abelian gauge theory) کہا جاتا ہے اور اسے ذراتی طبیعیات کے معیاری نمونے کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔