مقدس جورج باسیلیک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مقدس جورج باسیلیک
بنیادی معلومات
محل وقوع Flag of چیک جمہوریہ پراگ، چیک جمہوریہ
مذہبی انتساب کیتھولک
صوبہ پراگ
ضلع پراگ
تاریخ وقف 920
مذہبی یا تنظیمی حالت باسیلیک
معماری اوصاف
تفصیلات
Pražský hrad, Bazilika sv. Jiří, interiér 02.jpg

مقدس جورج باسیلیک (چیکی زبان میں:Bazilika Svatého Jiří) چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں واقع پراگ قلعے میں ایک کلیسا اور چیکی شرافت کی آرام گاہ ہے جسے پراگ کی سب سے پرانا کلیسا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ باسیلیک طرز روم کا ایک قدیم مذہبی عمارت بطور گرجا گھر ہے جسے پوپ کی طرف سے خصوصی حقوق ملے ہوں۔ یہ باسیلیک تین گرجے کے سفینے کا کلیسا ہے۔ اس میں ایک مربع کی شکل میں کورس، شاندار محراب کلیسا (گرجا کے مشرقی حصے میں ایک مسقف محرابی شکل کی کھوہ) اور کریپٹ (گرجا کے اندر زمین میں دوز کمرہ) واقع ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

مقدس جورج باسیلیک 920 میں پرنس ورتیسلاف نے پراگ میں آپنی نمازوں کے لئے بنوائی۔ یہ گرجا روم کی طرز تعمیر کی ایک شاندار مثال ہے اور پراگ کی سب سے پرانی مذہبی عمارت ہے۔ 12 صدی میں اس باسیلیک میں مقدس لوڈمیلا کا چیپل (عبادت گاہ) تعمیر کیا گیا۔ 14 صدی میں اس چیپل میں مقدس لوڈمیلا کے قبر پر شاندار قبر کا کتبہ تعمیر کیا گیا۔ باسیلیک کا شامنے کارخ کی طرز تعمیر بارک دور کی ہے جو 17 صدی میں اطالوی معمار Francesco Caratti نے بنوائی۔ 18 صدی میں مقدس نیپوموک کا چیپل تعمیر کیا گیا۔








نگار خانہ[ترمیم]