ملبورن کرکٹ گراؤنڈ
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (Melbourne Cricket Ground) آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے جس نے پانچویں ورلڈکپ فائنل کی میزبانی کی اور جہاں پاکسان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈکپ عمران خان کی قیادت میں جیتا۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جسے مختصراً M.C.G کہا جاتا ہے کرکٹ کے پہلے ٹیسٹ میچ 1877 کی میزبانی بھی کرچکا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 1971 میں اسی گراونڈ پر کھیلا گیا۔
M.C.G دنیا کے ان چند گراونڈز میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زاہد تماشائی بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اگرچہ M.C.G مرکزی طور پر کرکٹ کے لئے ہی استعمال ہوتا ہے مگر جب کرکٹ کا سیزن نہیں ہوتا تو پھر یہاں دوسرے کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔
گراونڈ کی تاریخ [ترمیم]
M.C.G کی پہلی تعمیر 1954 میں شروع ہوئی۔
1882 میں یہاں پہلی مرتبہ ایک اسکور بورڈ نصب کیا گیا جس سے تماشائیوں کو کھلاڑی کے آوٹ ہونے اور اس کے بنائےگئے دوڑ جاننے کی سہولت حاصل ہوئی۔
اس کے بعد وقتاً بہ وقتاً اسکی تعمیر میں جدت آتی گئی۔
1982 میں یہاں آسٹریلیا کی تاریخ کا پہلا ویڈیو اسکور بورڈ نصب کیا گیا جبکہ 1985 تک یہاں مصنوعی روشنی کے لئے مینار بھی تعمیر کردیئے گئے۔
1988 میں گراونڈ کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا منصوبہ تشکیل پایا جں کے بعد 1992 تک اسے ایک نئی شکل اور جدت دیدی گئ۔
2002 میں گراونڈ کے کچھ حصے گرا کر دوبارہ تعمیر کئے گئے اور یہ نئی تعمیر 2007 میں جاکر مکمل ہوئی جس پر چالیس لاکھ سے زاہد آسٹریلوی ڈالر خرچ ہوئے۔
ریکارڈز [ترمیم]
- تعمیر: 1854
- موجودہ سائز: 173m x 148m
- موجودہ گنجائش: ایک لاکھ افراد
- اولین ٹیسٹ میچ آسٹریلیا بمقابلہ انگلستان 15-19 مارچ 1877
- اولین ایک روزہ میچ آسٹریلیاء بمقابلہ برطانیہ 5 جینوری1971
- دسمبر 2007 تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کی تعداد 100 ہے۔
- مارچ 2008 تک کھیلے گئے ایک روزہ میچز کی تعداد 126 ہے۔
- پانچویں ورلڈ کپ کا فائنل 25 مارچ 1992 کو پاکستان اور انگلستان کے مابین کھیلا گیا۔