ممنون حسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ممنون حسین
تفصیل= ممنون حسین
تفصیل= ممنون حسین

بارہویں صدر پاکستان
مدت منصب
9 ستمبر 2013 – 8 ستمبر 2018
وزیر اعظم عمران خان
ناصر الملک (قائم مقام)
شاہد خاقان عباسی
نواز شریف
آصف علی زرداری
عارف علوی
گورنر سندھ
مدت منصب
19 جون 1999 – 12 اکتوبر 1999
معین الدین حیدر
عظیم داؤد پوتہ
معلومات شخصیت
پیدائش 23 دسمبر 1940ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگرہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 جولا‎ئی 2021ء (81 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی[2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات سرطان[3]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1940–1947)
پاکستان (1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی
جامعہ کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  کارجو  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ممنون حسین (23 دسمبر 1940ء - 14 جولا‎ئی 2021ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور صنعت کار تھے جنھوں نے 2013ء سے 2018ء تک پاکستان کے بارہویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[8] انھیں پہلی بار جون 1999ء میں صدر رفیق تارڑ نے گورنر سندھ مقرر کیا تھا۔ لیکن چند ماہ بعد 1999ء کے فوجی بغاوت کی وجہ سے انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔[9] ممنون حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی منصب کے انتخاب میں حصہ لیا۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر تھے۔[10] ممنون حسین کی مادری زبان اردو ہے۔ [11] ممنون حسین کراچی میں قائم ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک تھے۔[12][13]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ممنون حسین سنہ 1940ء میں بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان نقل مکانی کرکے پاکستان آ گیا۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے گریجویٹ کیا۔

سیاسی زندگی[ترمیم]

سنہ 1993 میں جب پاکستان کے اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کی تو ان دنوں ہی ممنون حسین شریف برادران کے قریب پہنچے اور بعد میں وہ مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے۔ ممنون حسین سنہ 1997 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر رہے، سنہ 1999 میں انھیں گورنر مقرر کیا گیا، مگر صرف چھ ماہ بعد ہی میاں نواز شریف کی حکومت کا تخہ الٹ گیا اور وہ معزول ہو گئے۔

صدارت[ترمیم]

ممنون حسین منگل 30 جولائی 2013ء ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے۔ انھوں نے 432 ووٹ لیے۔ تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین ان کے مدِمقابل تھے جنھوں نے 77 ووٹ حاصل کیے۔ 8 ستمبر 2018ء کو ممنون حسین کی مدت ختم ہو گئی رخصتی کے وقت انھیں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔[14]

وفات[ترمیم]

ممنون حسین 14 جولائی 2021ء کو 80 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ فروری 2020ء میں ، انھیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ زیر علاج تھے۔[15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hussain-mamnoon — بنام: Mamnoon Hussain — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب https://www.dawn.com/news/1635068 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 جولا‎ئی 2021
  3. Former president Mamnoon Hussain passes away in Karachi
  4. Sohail Khattak۔ "Mamnoon Hussain: A man of principles"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013 
  5. "World"۔ The Tribune۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013 
  6. After GIK, Mamnoon is second oldest president[مردہ ربط]
  7. "Profile of پاکستان's president-elect Mamnoon Hussain"۔ Xinhua News Agency۔ 2013-07-30۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2013 
  8. "ممنون حسین نے پاکستان کے بارہویں صدر کا حلف اٹھا لیا"۔ SuchTv۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2013 
  9. "Profile: Pakistani President Mamnoon Hussain"۔ BBC News۔ 9 ستمبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2016 
  10. "مسلم لیگ نواز نے ممنون کو چن لیا" 
  11. "زرداری کا جانشین کون"۔ The News۔ 21 جولائی 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2013 
  12. Profile of presidential candidate Mamnoon Hussain
  13. Presidential elections: مسلم لیگ نے ممنون کو چن لیا
  14. صدر ممنون حسین گارڈ آف آنر لے کر ایوان صدر سے روانہ
  15. "Former president Mamnoon Hussain passes away in Karachi at 80"۔ Dawn۔ 14 جولائی 2021 

بیرونی روابط[ترمیم]

سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر سندھ
1999
مابعد 
ماقبل  صدر پاکستان

2013–2018
مابعد