مناعیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک بچے کو پولیو کے خلاف مناعت زد کیا جارہا ہے

مناعیت یا مدافعیت (عربی سے ماخوذ. انگریزی: Immunization) ایک عملیہ ہے جس میں کسی جاندار کا مدافعتی نظام کسی نقصاندہ چیز جیسے جراثیم وغیرہ کے خلاف جسم کو بچانے کے قابل ہوجاتا ہے.

جب مدافعتی نظام کے سامنے کوئی ایسا سالمہ آتا ہے جو جسم کا اپنا نہیں ہوتا، اِس صورتحال میں مدافعتی نظام اُس سالمہ کے خلاف ایک مدافعتی ردّعمل پیش کرتا ہے. اِس دوران، مدافعتی نظام اِس قابل ہوجاتا ہے کہ وہ بعد میں آنے والے اِسی قسم کے سالموں کے خلاف مدافعت پیش کرے.


اقسام[ترمیم]

مناعیت کی دو اقسام ہیں:

مستعد مدافعیت[ترمیم]

اِس قسم کے مناعیت میں، جسم میں ایسے سالمات یا مواد چھوڑا جاتا ہے کہ مدافعتی نظام خود اُس کے خلاف مدافعتی عمل سامنے لاتا ہے اور اِس قابل ہوجاتا ہے کہ بعد میں بھی اِس کے خلاف مدافعت پیش کرے.


جامد مدافعیت[ترمیم]

اِس قسم کی مناعیت میں، جسم کے اندر مدافعتی نظام کے کچھ تیار کئے گئے عناصر چھوڑے جاتے ہیں. یوں، مدافعتی نظام کا اِن عناصر کو دوبارہ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی. اِس طریقے میں مدافعت بہت سرعت سے پیدا ہوتی ہے لیکن زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتی کیونکہ جسمانی دافعین (antibodies) قدرتی طور پر ختم ہوجاتے ہیں.


مزید دیکھئے[ترمیم]