منصوبہ:آموختار (رابطہ سازی)

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ابتداء کیجیۓ!   اڑوس
پڑوس
  تحریر
کریں
  شکل
صورت
  شکل
صورت
  رابطہ
سازی
  بات
چیت
  اندراج
رکنیت
  اضافی
معلومات
   

ویکیپیڈیا پر موجود مختلف مقالات و مضامین کی آپس میں ربط سازی بہت اھم ہے ، اس کی مدد سے ایک قاری کسی مضمون کے مطالعے کے دوران سامنے آنے والے ان الفاظ کی وضاحت جو اس کے لیۓ نۓ یا مشکل ہوں ، فوری طور پر صرف اپنے کمپیوٹر کے ماؤس سے اس دشوار لفظ پر ایک کلک کر دیکھ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک عبارت یوں لکھی ہوئی نظر آتی ہو کہ ؛

  • انٹرنیٹ پر وراۓ متن روابط انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اب مذکورہ بالا عبارت میں سائنسی اردو سے ناواقف افراد کے لیۓ وراۓ متن کا کلمہ سمجھنا دشوار ہوسکتا ہے ، لیکن اگر اسی عبارت کو یوں لکھا گیا ہو کہ ؛
  • انٹرنیٹ پر وراۓ متن روابط انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس دوسری مثال میں چونکہ وراۓ متن کا لفظ کلک ایبل ہے اس لیۓ سائنسی اردو سے ناواقف قاری بھی الجھن کا شکار ہوۓ بغیر وراۓ متن پر کلک کر کہ اس لفظ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

روابط کب بنائیں؟

اگر آپ رابطہ سازی کا عمل مضمون کی عبارت میں موجود الفاظ پر کرنا چاہتے ہیں تو ایسا مندرجہ ذیل مواقع پر کیا جاسکتا ہے۔

ADAD.PNG1 اگر آپ کے علم میں ہو کہ آپ کے مقصود لفظ کے عنوان سے ایک الگ صفحہ یا مضمون موجود ہے۔
ADAD.PNG2 اگر مقصود لفظ پر پہلے سے کوئی صفحہ نا ہو لیکن اس پر ایک الگ سے مضمون درکار ہو۔

کسی لفظ پر وراۓ متن ربط بنایا جاۓ یا نا بنایا جاۓ ؟ اس کا اندازہ کرنے کے لیۓ ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود مضامین کو ایک نظر دیکھنا مفید ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ آپ جو وراۓ متن ربط بنا رہے ہوں اسے صرف ایک بار اس وقت بنایۓ کہ جہاں وہ لفظ پہلی بار مضمون میں آیا ہو؛ اس لفظ کی مضمون میں ہونے والی تکرار پر بار بار وراۓ متن ربط بنانے کی ضرورت ہرگز نہیں ہوتی۔