منصوبہ:آموختار (شکل صورت2)
وکیپیڈیا سے
| ابتداء کیجیۓ! | اڑوس پڑوس |
تحریر کریں |
شکل صورت |
شکل صورت |
رابطہ سازی |
بات چیت |
اندراج رکنیت |
اضافی معلومات |
ویکیپیڈیا پر تحریر کے دوران آپ کو اپنی بات واضح کرنے کی خاطر اشکال و تصاویر لگانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے اور اس طرح آپ کی تحریر قاری کی سمجھ میں جلد اور باآسانی آجاتی ہے کیونکہ جو بات الفاظ سے درست تصور اجاگر کرنے میں دقت طلب ہو تو بہتر یہی ہے کہ اس کا تصور ، تصویری شکل میں پیش کر دیا جاۓ۔ تصاویر لگانے کے لیۓ آپ مندرجہ ذیل طریقۂ کار استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے مضامین میں تصاویر لگایۓ!
تصاویر upload کے لیۓ درج ذیل طریقۂ کار اختیار کیا جاتا ہے۔
- دائیں قائمہ (right menu) میں زبراثقالِ ملف (file upload) پر جایۓ۔
- کھلنے والے صفحے پر ، اسم ملف (فائل) کا منبع کے button پر دبا کر ملف کا انتخاب کیجیۓ۔
- پھر نیچے موجود ، زبراثقال ملف (اپ لوڈ فائل) کا button دبا کر ملف کو زبراثقال کر لیجیۓ۔
- ممکن ہو سکے تو تصاویر کو PNG format میں زبراثقال کرنا بہتر ہوتا ہے۔
- زبراثقال کے بعد جس مضمون میں متعلقہ زبراثقال شدہ تصویر رکھنی ہو اس کے لیۓ مندرجہ ذیل طریقۂ کار اختیار کیجیۓ۔
- مضمون میں تصویر کے لیۓ منتخب مقام پر یہ coding لکھیۓ
[[Image:Picture name.PNG|thumb|200px|discription of picture in urdu]] - تصویر کی جسامت آپ px کے عدد کو کم یا زیادہ کر کہ اپنے مضمون کے مطابق موزوں کر سکتے ہیں۔
- مذکورہ بالا coding کے بعد نمائش دبا کر ایک نظر دیکھ کر اطمینان کر لیجیۓ کہ تصویر مناسب نظر آتی ہے یا کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
- اس طرح زبراثقال شدہ تصاویر مضمون کے متن میں خود بخود بائیں جانب آتی ہیں؛ اگر آپ کو دائیں جانب لانا ہو تو thumb کے بعد | لگا کر right کا اضافہ کر دیجیۓ۔ بہتر یہی ہوتا ہے کہ تصاویر کو بائیں جانب ہی رکھا جاسکے۔
- مضمون میں تصویر کے لیۓ منتخب مقام پر یہ coding لکھیۓ
- اگر آپ کوئی تصویر انگریزی ویکیپیڈیا سے لینا چاہیں اور اسکے نیچے Wikimedia Commons لکھا ہو تو اس کو زبراثقال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، بلکہ صرف اسکا نام لکھ دینا کافی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سامنے نظر آنے والی تصویر کا مندرجہ ذیل coding کے مطابق صرف نام لکھا گیا ہے
[[Image:Skull and sagittal brain.svg|thumb|130px|کھوپڑی میں دماغ کے مقام کا اظہار]]
اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مطلوبہ تصویر خود بخود اردو ویکیپیڈیا پر آگئی ہے، اسی طرح آپ مذکورہ بالا گوڈنگ میں تصویر کی جسامت 130 کے بجاۓ اپنے مضمون کی ضرورت کے لحاظ سے کم جیسے 120 اور یا پھر زیادہ ، جیسے 150 یا اور کوئی جسامت میں کر سکتے ہیں۔
زمرہ کیسے بنائیں؟
- زمرہ ، متعلقہ موضوع پر مختلف مضامین رکھنے والا ایک (نیم خود کار) صفحہ ہوتا ہے
- زمرہ ہر مضمون کے نیچے آخر میں اس طرح لکھا جاتا ہے ؛ [[زمرہ:زمرے کا نام]]
- جس مضمون کے آخر میں مذکورہ بالا طریقے سے جو زمرہ رکھا جاۓ گا اس مضمون کا نام اسی زمرے کے صفحے پر نظر آۓ گا
- زمرے کے صفحے کا عنوان ، دو نقاط یا نشانات : کے ساتھ نظر آتا ہے جیسے زمرہ : اسلام ---- یعنی زمرہ اور اسلام کے بیچ دو نقاط : آتے ہیں
سانچہ کیسے بنائیں؟
- اگر کوئی تحریر بار بار مختلف صفحات پر درج کرنا ہو تو اس کا سانچہ بنا دیا جاتا ہے
- سانچے کا صفحہ بنانے کے لیۓ دو نقاط : سے قبل لفظ سانچہ اور نقاط کے بعد عنوان لکھا جاتا ہے جیسے سانچہ:نیم حذف
- سانچہ بنانے کے لیۓ تلاش کے خانے میں مذکورہ بالا طریقے سے عنوان لکھیۓ اور جو صفحہ کھلے اس پر اپنی عبارت درج کر دیجیۓ جیسے اس صفحے پر درج ہے
- اب جہاں بھی اس عبارت کو رکھنا ہو وہاں بار بار لکھنے کے بجاۓ سانچے کا عنوان یعنی نیم حذف (دیکھیۓ ربط) کو دو عدد حصرین {{ دائیں جانب اور دو بائیں جانب }} لگا کر درمیان میں لکھا جاۓ گا تو وہی عبارت حصرین کی جگہ پر نمودار ہو جاۓ گی۔ یعنی اگر کسی جگہ {{نیم حذف}} لکھا جاۓ گا تو مذکورہ بالا ربط پر دی گئی عبارت اسی جگہ نمودار ہو جاۓ گی اور دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
| آپ لکھیں گے | اور ایسا نظر آۓ گا |
| {{نیم حذف}} |
اگلاقدم: مضامین مربوط کیجیۓ! >>