ویکیپیڈیا:مختصرراہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(منصوبہ:مختصرراہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مختصرراہ:
منتخب معیار

مختصر راہ ، اصل میں اردو دائرۃ المعارف پر کسی بھی مضمون کو دیا جانے والا ایک مختصر نام ہوتا ہے جسے اگر تلاش کے خانے میں لکھ کر ---- حرکت ---- پر دبایا جاۓ تو یہ اصل مضمون کی جانب لے جاتا ہے۔ ایسا اس صورت میں کیا جاتا ہے کہ جب اصل مضمون کا عنوان متعدد الفاظ پر مشتمل اور طویل ہو جسے یاد رکھنا مشکل ہو اور یا پھر اسے بار بار تلاش کے خانے میں مکمل لکھنا مشکل ہو، چونکہ مختصر راہ اس طویل عنوان والے مضمون یا صفحے کی جانب رجوع مکرر (re-direct) کرنے والا ایک مختصر کلمہ ہوتا ہے اس لیۓ اسکی مدد سے مطلوبہ صفحے کی تلاش آسان اور تیز ہو جاتی ہے۔ ایسی مختصر راہ کو عام طور پر تمام صفحات کے لیۓ نہیں اختیار کیا جاتا اور یہ طریقۂ کار صرف اھم اور یا پھر منصوبہ ویکیپیڈیا سے متعلق صفحات کی جانب لے جانے کے لیۓ ہی زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔

مثال کے طور پر ، اگر اسی صفحے پر بائیں جانب دیۓ گۓ خانہ براۓ مختصر راہ کو دیکھا جاۓ تو اس میں ایک ربط ، منتخب مضمون لکھا ہوا نظر آتا ہے جو کہ اصل مضمون بنام ---- منصوبہ:منتخب مضمون کا معیار ---- کی جانب لے کر جاتا ہے؛ چونکہ اصل صفحے کا عنوان نا صرف یہ کہ 5 الفاظ پر مشتمل ایک طویل نام ہے بلکہ اس میں لفظ منصوبہ کی فضاۓ نام (namespace) کے بعد دو کھڑے نقاط : یعنی نقطتان (colon) بھی لگانے پڑتے ہیں؛ اس وجہ سے اسکو با آسانی تلاش کرنے یا اس تک پہنچنے کے لیۓ ایک 2 الفاظ پر مشتمل عبارت ؛ منتخب معیار ، کو اصل صفحے کی جانب رجوع کروا دیا گیا ہے۔ اب کوئی صارف یا قاری ایک بار اس مختصر راہ کو دیکھ لے گا تو دوسری بار اسے مطلوبہ صفحے تک پہنچنے کے لیۓ طویل عنوان سے دشواری نہیں ہوگی۔