ویکیپیڈیا:معیارات برائے سریع حذف شدگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Green check.svg یہ صفحہ ویکیپیڈیا کی حکمت عملی سے متعلق ہے، جسے ویکیپیڈیا مرتبین میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ جملہ صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔


معیارات برائے سریع حذف شدگی کے تحت ان معیارات کو بیان کیا گیا ہے جن کی بنا پر منتظمین کسی بھی صفحہ یا وسیط کو مضامین برائے حذف میں پیش کیے بغیر حذف کرسکتے ہیں۔

عمومی صفحات (G)

  1. ایسے صفحات جن کے عناوین بے معنی ہو (مثلاً ضفطدت)۔
  2. تجرباتی صفحات (مثلاً کیا میں یہاں لکھ سکتا ہوں)۔
  3. راست تخریب کاری۔
  4. ایسے صفحات جن میں دوبارہ اسی مواد کو درج کیا گیا ہو جسے مضامین برائے حذف میں گفتگو کے بعد حذف کردیا گیا تھا۔
  5. ایسے صفحات جو مصنوعات یا خدمات، یا تعلقات عامہ جو کہ کے ایک کمپنی یا فرد کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیے جا رہے ہوں۔